Game کھیل

اردو یونیورسٹی میں انٹر ہاسٹلس مقابلوں کا اہتمام معذور طلبہ کا کرکٹ میاچ۔ خصوصی انعامات کا اعلان

حیدرآباد،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے یونیورسٹی بوائز اور گرلز ہاسٹلس کے طلبہ کے لیے انٹر ہاسٹل کھیل کود ، ادبی و ثقافتی مقابلوں کا افتتاح انجام دیا۔افتتاحی مقابلہ 100 میٹر دوڑ کا منعقد کیا گیا۔
بوائز اور گرلز ہاسٹلس کے پرووسٹ ڈاکٹر محمد یوسف خان اور ڈاکٹر ثمینہ باسو کی اطلاع کے مطابق سال 2024ء کے یہ مقابلے جات 20؍ فروری سے 3؍ مارچ تک جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں کے ضمن میں 25؍ فروری کو خاص طور پر جسمانی معذور طلبہ کے لیے کرکٹ کا میاچ منعقد کیا گیا۔ اس میاچ میں جسمانی معذور طلبہ نے کھیل کا دلچسپ مظاہرہ پیش کیا۔ پروفیسر عین الحسن، وائس چانسلر، پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرا اور ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر پروفیسر علیم اشرف جائسی نے ان طلبہ کے خاص مظاہرہ کو سراہا اور جسمانی معذور طلبہ کی ہمت افزائی کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان کیا۔

Related posts

حیدرآباد میں اسکو لوں کے طلباء کے لئے آل انڈیا ریپلک ڈے گولڈ کپ چیس (شطرنج) کا 26/ جنوری کواردو گھر مغل پورہ میں انعقاد‎

Paigam Madre Watan

یہ ریاستِ تلنگانہ اور پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی کے لیے بے حد خوشی کی بات ہے کہ شیہان سید افتخار حسین نے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے تسلیم شدہ کوچ کورس میں شرکت کی اور انھیںکوالیفائی کیاگیا

Paigam Madre Watan

پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی کا ایک اور شاندار تاریخی ریکارڈ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar