National قومی خبریں

احمدآبادمیں یوم خواتین کے موقع پر شاندار پروگرام اور ای ٹی وی(بھارت) کی اردو نمائندہ ڈاکٹر روشن آرا کا اعزاز

.احمدآباد، یوم خواتین کے موقع پر احمدآباد کے قادری پارٹی پلاٹ میں اے ایم آئی ایسوسی ایشن آف مسلم انٹلیکچوؤل کی جانب سے ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر احمدآباد کے مختلف اسکولوں کے ٹیچرز کا اعزاز کیا گیا۔احمدآباد کے قادری پارٹی پلاٹ میں ”عالمی یوم خواتین” بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس پروگرام کا اہتمام گل معین کھوکھر اور شکیل بھائی قادری اور مسز قادری نے کیا، جنہوں نے معاشرے میں اچھے کام کرنے والی خواتین کو میڈلز اور ایوارڈ دیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی منیشا لوکمار، روزان کھمباتہ، ایم ایل اے امیت بھائی ٹھاکر کا پھولوں سے استقبال کیا گیا اور اور مکتم پورہ جوہا پورہ کی کونسلر سہانا منصوری اور کونسلر زینب شیخ، دونوں خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔ تاہم تمغوں کے ساتھ خواتین کی عزت افزائی کی۔اس موقع پر پروگرام آرگنائزر شیلا قادری نے کہا کہ آج بہت بڑا دن ہے اور جوہاپورہ اور سرخیز میں اج ہم یہ جو ٹیچرز کو فیلیسیٹیٹ کرنے جا رہے ہیں ایسا اج تک یہ پروگرام نہیں ہوا ہے اور ہماری لیڈیز کو اور اسپیشیلی جو ٹیچرز ہیں ان کو فیلیسیٹیٹ کرنا ضروری ہے کیونکہ اج جو بھی ڈاکٹرز ہیں انجینیر ہیں افسر ہیں جو بھی ہیں، انہوں نے ان کا بیسک پایا تیار کیا ہے، تو اج ہم بھی، جیسے میں پرنسپل ہوں لیکن میرے سارے بچے بہت سب جگہ پر سیٹل ڈاؤن ہیں تو ہمارا یہی ایک موٹو ہے کہ سارے ٹیچرز کو یہاں پہ فیلیسٹیٹ کیا جائے ان کو اونر ملے ان کو ریسپیکٹ ملے اور ہمارے سماج میں بھی یہ میسج پہنچے کہ تعلیم بہت ضروری ہیاس موقع پر مکتم۔پورا کی کاونسلر زینب شیخ نے کہا کہ ایک سوال لوگوں کے بیچ میں کھڑا کیا جاتا ہے کہ مسلم خواتین کو حجاب کے اندر دبایا جاتا ہے ایسا کچھ نہیں ہے اور برقع پہننا نہیں پہننا انسان کا پرسنل خود کا ویو ہے وہ خود جو پہننا چاہے وہ پہنے نہ پہننا اس کے اوپر کوئی پرابلم بھی نہیں ہے اور اج وہ ایسا نہیں ہے کہ مرد کے ساتھ اس کی ٹکر ہے۔ خواتین کو تو اللہ تعالی نے خود ماں کو درجہ دیا ہے جب اس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کے پہلے عورت کو دبا دیا جاتا تھا مٹی کے اندر تو اپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کے بعد انہیں پوری دنیا کے وہ میسج دیا اور یہ رواج کو ختم کیاتو یہاں سے عورت جو احترام کیا جاتا ہے عورت کو جو سٹیج دیا گیا اسٹینڈ ہے جو عورت کا مرتبہ ہے اسے سب سے پہلے اسلام میں کلیر ہے کہیں بھی عورت کو کہیں دبایا نہیں جاتا میں۔میں تمام خواتین کو یوم خواتین کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ تاہم یوم خواتین کے موقع پر احمدآباد میں موجود اے ایم آئی (ایسوسی ایشن آف مسلم انٹلایکچول) تنظیم کی جانب سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ ڈاکٹر روشن آرا انصاری کو ان کی گجرات میں صحافتی خدمات کے پیش نظر، دیویا اوسون اسٹینلی(ماہر غذا، فڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن آف دی یونائٹیڈ اسٹیٹس) کے ہاتھوں ٹرافی اور میڈل عنایت کیا گیا۔

Related posts

گجرات کی آدھی گرین انرجی پیدا کر ےگا ریلائنس۔ مکیش امبانی

Paigam Madre Watan

हीरा ग्रुप : भूमि हथियाने के खिलाफ न्याय और सुरक्षा की मांग

Paigam Madre Watan

ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے مختلف شعبوں میں روشن مستقبل: کرئیر گائیڈنس کیمپ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar