Delhi دہلی

 این ایس ایس کے ذریعہ  طلباء و طالبات سماج کے بنیادی مسائل سے روبرو ہوتے ہیں

لکھنؤ , بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یو نیورسٹی لکھنؤ کا سات روزہ این این ایس کیمپ کا اختتامی جلسہ یونورسٹی کے  شعبہ ماحولیاتی سائنس  کے جلسہ گاہ میں منعقد ہوا ۔  اس موقع پر یونورسٹی کے وایس چانسلر پروفیسر سنجے سنگھ نے   این این ایس کے رضا کاروں  و اساتذہ کو اپنی جانب سے دلی  مبارکباد پیش کی ۔جلسہ کے مہمان خصوصی   انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ کے صدر  پروفیسر ایم۔ پی ۔سنگھ  و مہمان ذی وقار کی حثیت سے مولانا آزاد میموریل اکادمی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالقدوس ہاشمی و مقامی  پارشد کے شوہر سنتوش یادو نے شرکت کی ۔
جلسہ کا  افتتاح کرتے ہوے ڈاکٹر عبد القدوس ہاشمی نے طلباء وطالبات سے کہا درسی کتابوں کی تعلیم سے ہم سند  تو حاصل کرتے ہیں لیکن  این این ایس کیمپ کے ذریعہ آپ لوگ سماج کے بنیادی مسائل سے روبرو  ہوتے ہیں’  ۔ اس طرح کے کیمپ کے ذریعہ نوجوانوں کے اندر  قومی و سماجی  خدمت کے ساتھ ان  میں  لیڈر شپ کوالٹی ،  آپسی اتحاد و بھایی  چارہ کے جذبہ کو  بیدار کیا جاتاہے   ۔
پارشد  شوہر  نوجوان رہنماء سنتوش یادو نے کہا  این ایس  ایس  کے ذریعہ طلباء وطالبات کو تعلیم کے ساتھ  سماجی خدمت کے لیے تیار کرنا  ایک بڑا کام ہے انہوں نے کہا ۔  علاقہ کے تعلق سے جو سروے اور درپیش  مسائل اپنے دیکھے ہیں ہمیں  بھی باخبر  کرین ۔
صدارتی خطاب مہمان خصوصی  پروفیسر ا ین۔ پی ۔سنگھ نے کہا بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نےفرمایا تھا ، تعلیم شیرنی کا دودھ ہے ، جو جتنا پیگا  اتنا ہی  دھاڑیگا ۔  انہوں نے ساوتری بائی پھولے  اور فاطمہ شیخ کا ذکر کرتے ہوے کہا   پسماندہ لوگون کو  علم سے آراستہ کرنے میں  انہوں نے تکالیف اور مصیبتوں کا سامنا کیا  ۔آپکو بھی ملک اور قومی خدمت کے لیے تیار کرنا  اس کیمپ کا بنیادی مقصد ہے  ۔
پروگرام کنوینر پروفیسر  پروین چورسیا نے  سات روزہ کیمپ کی روداد پیش کرتے ہوے کہا سات روزہ  کیمپ میں اورنگ آباد خالصہ اور جاگیر علاقہ میں  تعلیمی بیداری بیٹی پڑھاؤ اور بیٹی بچاؤ ،صحت، صفائی ، آلودگی ۔  پانی کی قلت ۔ ساءبر کرایم  ،  سو فیصد  ووٹنگ ، قومی یک جہتی   آپسی میل ملاپ جیسے اہم مسائل پر عوام کو بیدار کرنے کی غرض سے علاقہ میں طلباء وطالبات نے باہمی ملاقاتیں کیں  ، ریلی  ،پوسٹر و نکڑ ناٹک کے ذریعہ سماجی مسائل اسکے تدارک پر  لوگوں کو متوجہ کیا ۔۔ جلسہ کی نظامت  ڈاکٹر ارپت شیلیش نے کی ۔ڈاکٹرنریندر سنگھ ، ڈاکٹر پرنو آنند ، ڈاکٹر مینا ، نے بھی اپنے خیلات کا اظہار کیا ۔  اس موقع پر طلباء وطالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کیے  اول دوم سوم  آنے والوں  کو مہمانوں کے ذریعہ سرٹیفکیٹ پیش کیے گیے ۔ بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی ۔ قومی ترانے پر جلسہ کا اختتام ہوا ۔

Related posts

"Investors are increasingly becoming involved in Heera Gold trading at a fast pace.”

Paigam Madre Watan

"Eid Mubarak: Illuminating the Path of Unity and Compassion” – Aalima Dr. Nowhera Shaikh, AIMEP Party Supremo

Paigam Madre Watan

آج ارکان پارلیمنٹ کو ایوان سے معطل نہیں کیا گیا، جمہوریت معطل ہوئی ہے: راگھو چڈھا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar