Delhi دہلی

رمضان المبارک نہ صرف عبادات کے لیے بلکہ صحت کے لیے بھی بہت اہم ہے: ڈاکٹر فہیم بیگ

نئی دہلی،شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے کہا کہ رمضان المبارک نہ صرف عبادات کے لیے بلکہ صحت کے لیے بھی بہت اہم ہے کیونکہ ۱۱؍مہینوں کے دوران ہم دانستہ یا نادانستہ جنک فوڈ اور غیر ضروری خوراک کے ذریعے اپنے جسم میںگندگی، چکنائی اور بیماریوں کے مضر مادو ں کو جنم دیتے ہیں ، اس پاک مہینے کے روزے رکھنے سے جسم کی تمام گندگی وغیرہ کو دور کیا جا سکتا ہے، روزہ بہترین عبادت ہے اور صحت مند بنا نے کا ذریعہ بھی اس لیے رمضان المبارک۔ سحری افطار میں ”سادہ زندگی، سادہ خوراک” کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے تلی ہوئی، بھنی ہوئی، مسالہ دار، جنک فوڈ، کسی بھی قسم کے کولڈ ڈرنکس، پیکڈ جوس وغیرہ کے استعمال سے پرہیز کریں، پھل، دالیں، سبزیاں، پنیر وغیرہ کھائیں۔ ناریل پانی، ستو، لیموں شکنجی اور وافر مقدار میں پانی استعمال کریں۔ بہتر ہے کہ کھانا صرف افطار کے وقت کھائیں اور پھر سیدھا سحری کے وقت کھائیں۔رات بھر جاگنے کی بجائے گیارہ بجے تک سو جانا چاہیے اور پوری نیند لینا چاہیے، صبح سحری اور فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد چہل قدمی کرنا بھی بہتر ہے، پھر اگر چاہیں تو تھوڑا آرام کرسکتے ہیں۔

Related posts

ضلع جمعیتہ لکھنؤ کے نایب صدرجمعیتہ القریش اترپردیش کے جنرل سیکرٹری چوہدری آل عمر قریشی کا حرکت قلب بند ہونے کے سسبب انتقال۔ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں عیش باغ قبرستان میں تدفین ۔

Paigam Madre Watan

ہیرا گروپ : تابناک ماضی، آزمائشی حال اور روشن مستقبل

Paigam Madre Watan

کیجریوال حکومت نے دو کورونا جنگجوؤں کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے کا اعزازیہ دیا، وزیر خوراک اور سپلائی عمران حسین نے چیک حوالے کیے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment