مالیگاؤں ( پریس ریلیز) انجینئرنگ اور فارمیسی کورسیس میں داخلے کے لازمی امتحان MHT-CET 2024 کی تاریخ 30 اپریل 2024 ہے۔ جن طلبہ نے آن لائن رجسٹریشن فارم بھرا تھا ۔ ان طلبہ کے حال ٹکٹ سی ای ٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں جسے ای میل آئی ڈی اور پاسپورٹ سے لاگ ان کر کے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مولانا مختار ا حمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے زیر اہتمام بارہویں سائنس(PCB /PCM) کے طلبہ MHT-CET 2024 طرز پر مشقی امتحان(Practice Test) بروز سنیچر 20 ، اپریل 2024 کو دوپہر 2 بجے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ امتحان کمپیوٹر کی مدد سے لیا جائے گا اور اس کا طریقہ کار سی ٹی امتحان کے مطابق ہوگا۔ امتحان دینے کے بعد حاصل نمبرات فوراً ظاہر کر دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر عقیل احمد شاہ (پرنسپل) نے بارہویں سائنس کے طلبہ سے اس مشقی امتحان میں شرکت کی گزارش کی ہے۔ تاکہ طلبہ اصل امتحان سے قبل مکمل اچھی طرح سے تیاری کر لیں ۔ نیز کمپیوٹر پر آن لائن ہونے والے امتحان میں غلطی نہ ہوسکے۔ اس امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلبہ وقت مقررہ پر مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں حاضر رہیں۔
previous post
next post
Related posts
Click to comment