National قومی خبریں

ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا حیدر آباد ایم پی سیٹ حلقہ میں روڈ شو

پرچہ نامزدگی داخل ہونے کے ساتھ اویسی خیمہ بوکھلاہٹ کا شکار


نئی دہلی (نیوز ریلیز: مطیع الرحمن عزیز)حیدر آباد چار مینار ممبر پارلیمنٹ سیٹ کے لئے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرکے عزم وحوصلہ کی مثال پیش کر دی ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ جس خیمہ کو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اور آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے زمینی سطح پر اترنے کا ڈر تھا وہ پرچہ نامزدگی داخل ہونے کے ساتھ ہی بوکھلائے ہوئے نظر آنے لگے ہیں۔ حیدر آباد سے ممبر پارلیمنٹ رہے اویسی کے خیمہ میں جیسے بھونچال مچ گئی ہو، چہار جانب ایم آئی ایم کے چھوٹے بڑے نیتا سخت وسست بکتے ہوئے نظر آئے۔ ظاہر سی بات ہے، غنڈہ گردی اور بلیک میلنگ کی سیاست کے چلتے کبھی کوئی نام نہاد لیڈر نہیں چاہے گا کہ کوئی اس کا حساب لینے والا آئے۔ زمین مافیا اور جائیدادوں پر قبضہ جمانے والے لوگ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کے حلقہ میں کبھی کوئی دوسرا شہری اپنی قیادت کا لوہا منوانے کے لئے آگے آئے۔ اس کے علاوہ کوئی نام نہاد لیڈر جس نے اپنی ہی قوم کو نقصان پہنچایا ہو اور اپنی ہی قوم کو مفلسی اور غریبی و لاچاری میں رہنے کے لئے تمام طرح کے سرکاری بجٹ اور سہولیات سے چالیس پچاس سال تک محروم رکھا ہو، وہ کبھی نہیں چاہے گا کہ کوئی اور حصہ دار اس کے حلقہ میں آئے، اگر کوئی اچھی شبیہ کا شخص ان کی غندہ گردی اور بلیک میلنگ و ہفتہ وصولی کرنے والوں کے معاملات میں دخل اندازی کرنے والا آئے گا تو غلط کار لوگوں کو اپنے پیروں کے نیچے سے زمین کھسکتی ہوئی نظر آئے گی۔ ٹھیک اسی طرح ایم ای پی اور عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی اویسی خیمہ کے لوگوں کو برا بھلا بکتے اور توہین آمیز باتین کرتے ہوئے دیکھا جانے لگا ہے۔


22اپریل کو حیدر آباد چار مینار ممبر پارلیمنٹ سیٹ کے لئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا۔ جس کے بعد شہر حیدر آباد کے اور دیگر مقامات پر ایم آئی ایم اویسی پارٹی کارکنان نے اپنی بوکھلاہٹ اور دلی رنجش اور حسد کا مظاہرہ کیا۔ حیدر آباد ممبر پارلیمنٹ اویسی پارٹی کے ایک خاص رکن عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے خلاف نازیبا باتیں کہتا ہوا سنا گیا۔ جب کہ ان چیزوں کی عوام کو کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ضرورت ہے تو ترقی، تعلیم اور روزگار جیسے بنیادی سہولیات کی۔ لیکن اسد اویسی اور ان کی پارٹی کے گناہوں کے گھڑے اتنے بھر چکے ہیں اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ امتیاز ذلیل نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے خلاف ایسے آنکڑے پیش کئے تھے، جو غیر معیاری اور بے بنیاد تھے۔ بعد میں امتیاز ذلیل سے فون اور خط کے ذریعہ یہ پوچھا گیا تھا کہ پارلیمنٹ میں جن باتوں کا آپ نے ذکر کیا ہے، اس کا ثبوت اور دلیل پیش کرو، ورنہ معافی مانگو۔ لیکن اورنگ آباد سے ممبر پارلیمنٹ رہے امتیاز ذلیل نے ابھی تک نا فون کا کوئی جواب دیا اور نہ خط کا۔ لہذا اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ پارلیمنٹ جیسی موقر جگہ اور عہدے کی ایم آئی ایم اور اویسی و ان کے لوگوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے، اور نہ ہی ان کو قوم کے خلاف جانے اور قوم کے ہی لوگوں کو مسمار کرنے اور چوٹ پہنچانے کی کوئی فکر ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ایم آئی ایم اور اویسی کے لوگ صرف عوام کے خلاف معاملات کے لئے ہی متحرک ہیں۔ باقی قوم کے خلاف گھناﺅنے الزام لگانا اور قوم کا نقصان کرتے ہوئے غیر سماجی عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنا ان کا شوق بن گیا ہے۔
نہ صرف اسد اویسی کی پارٹی کے لوگوں کی بوکھلاہٹ منظر عام پر آ رہی ہے، بلکہ گزشتہ دنوں کے آئینے میں دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ اسد اویسی خود عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے ہمیشہ خوفزدہ رہے ہیں۔ اسی لئے ودھان سبھا الیکشن 2018حیدر آباد میں اعلان کرنے کے ساتھ ہی ایم ای پی سپریمو کو گرفتار کرا دیا گیا تھا، اور 2019 کے الیکشن میں اسد اویسی نے اپنی تقریر میں یہ اقرار کیا تھا کہ میں نے ہی ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے خلاف ایف آئی آر کرایا تھا۔ تفصیل کے مطابق یہ واقعہ 2012کا ہے جس میں اسد اویسی نے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے خلاف بلا ثبوت کے فرضی ایف آئی آر دائر کرایا تھا، جس کے پاداش میں اویسی نے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ جیسی سماجی کارکن کو جانچ پڑتال کے نام پر ہر طرح سے ٹارچر اور زدوکوب کیا۔ بعد میں اسد اویسی اپنے ہی دائر کئے گئے ایف آئی آر میں ہار گئے ۔ جس کے بعد ہتک عزت کیس کے سو کروڑ روپیہ کے مقدمہ میں اب اویسی عدالت سے اس بات کی گہار لگا رہے ہیں کہ اس مقدمے کی ضرورت نہیں ہے، مقدمے کو خارج کر دیا جائے۔ کل ملا کر ایم ای پی کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی اسد اویسی خیمہ میں بھونچال مچ گئی ہے۔

Related posts

MEP JAMMU & KASHMIR FULL SUPPORT TO POOR TEA STALL OWNERS IN BADGAM DIST

Paigam Madre Watan

महिला सशक्तिकरण के लिए डॉ. नौहेरा शेख को सम्मानित किया गया

Paigam Madre Watan

مسجد اقصیٰ کی حفاظت پوری امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے، امت مسلمہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں!

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar