کاٹھمانڈو، (انوار الحق قاسمی) مولانا وسیم أختر ریاضی کی اطلاع کے مطابق گزشتہ کل بروز جمعہ (10/مئی 2024ء مطابق 1/ذی قعدہ 1445ھ) کاٹھمانڈو میں جمعیت علمائے اہل حدیث نیپال کی انتخابی میٹنگ(بڑے ہی شد و مد کے ساتھ)منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز حافظ شمشیر مدنی داؤد کی تلاوت قرآن سے ہوا اور مولانا مبارک بشر نے حمد پیش کیا۔ شیخ شمیم احمد ندوی نے جمعیت علمائے اہل حدیث نیپال کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالا اور پھر میٹنگ اپنے اصل مقصد کی طرف گامزن ہوگئی اور انتخابی سلسلے کا آغاز ہوگیا۔ شیخ عزیر شمس مدنی جمعیت علمائے اہل حدیث نیپال کے سرپرست، شیخ شمیم احمد ندوی امیر اور ڈاکٹر محمد شہاب الدین نائب امیر منتخب کیے گئے ۔ شیخ منظور احمد مدنی ناظم عمومی اور شیخ عظیم الدین رضوی،اور مولانا وسیم اختر ریاضی بن ارشاد احمد نائب ناظم مقرر کئے گئے ۔ شیخ صغیر احمد سراجی اور شیخ انیس الرحمٰن مدنی کو خازن بنایا گیا۔اور جناب انجینئر ثناء اللہ ،جناب ڈاکٹر محمد داؤد ،جناب محمد بدیع الزماں ،جناب انجینئر نور محمد ،جناب مختار احمد سابق ( ایم پی)،جناب عطاءالرحمان خان اور سابق (سی ڈی او ) جناب ابوالکلام صاحبان کو مجلس مشاورت میں رکھا گیا ہے۔ خداوند عالم جملہ نو منتخب اصحابِ جمعیت کو اپنے فرائض بحسن وخوبی انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔