Education تعلیم

مناجات، حمد

حمد کس کی گنگنائیں رب ترے ہوتے ہوئے
کیوں کسی کے درپے جائیں رب ترے ہوتے ہوئے

تو ہے خالق، تو ہے رازق، تو ہے مالک بحر و بر
کیوں کسی سے لو لگائیں رب ترے ہوتے ہوئے

حکمِ رَبّی فَاعبُدُونی اُسْجُدُولی ہے سدا
کس کے در پہ سر جھکائیں رب ترے ہوتےہوئے

بے وسیلہ واسطہ سنتا ہے تو سب کی صدا
کس سے ہم مانگیں دعائیں رب ترے ہوتے ہوئے

غافرُ ذنبی ہے رحماں، قابلُ التوبہ ہے تو
کون بخشے گا خطائیں رب ترے ہوتے ہوئے

جنت الفردوس کا وارث بنا دے رَبّنا
ھاویہ میں کیسےجائیں رب ترے ہوتے ہوئے

آرزو میری، سفارش شافعِ محشر ملے
مُدَّعا کس کو سنائیں رب ترے ہوتے ہوئے

ہے فلاح و فوز کا خواہاں سعید، اَللّٰہ سے
کس کو ہم داتا بنائیں رب ترے ہوتے ہوئے

سعیدالرحمٰن عزیز سلفی
یہ مناجات 28 اپریل 2023 بروز جمعہ مکمل ہوئی۔
نظر ثانی: ابو البیان رفعت حفظہ اللہ

Related posts

مانو میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس۔ پروفیسر قاسمی و دیگر کے خطاب

Paigam Madre Watan

شعبہ اسلامک اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایرانی وفد کی آمد

Paigam Madre Watan

شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیراہتمام ٹرینی ٹیچرس۔ریسڈینٹ مینٹرس ملازمت کے مواقع

Paigam Madre Watan

Leave a Comment