Education تعلیم

اردو میڈیم سے ایم بی اے و ایم کام کورسز میں داخلے

حیدرآباد، 14 مئی (پریس نوٹ) ڈاکٹر شرافت حسین Tausch کمپنی کے کو فاﺅنڈر اور ڈائرکٹر ہیں۔ انہوں نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ سے ایم بی اے کا کورس مکمل کیا۔ یو جی سی کا نیٹ امتحان پاس کرنے کے بعد مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے ہی ڈاکٹریٹ(پی ایچ ڈی) کی تعلیم مکمل کی اور آج ڈاکٹر شرافت حسین دبئی میں واقع امریکی یونیورسٹی میں بطور پروفیسر کارگزار ہیں۔ ڈاکٹر شرافت حسین کے مطابق اردو یونیورسٹی سے اردو میں تعلیم حاصل کر کے ایک امریکی یونیورسٹی میں ملازمت کرتے ہوئے انہوں نے ثابت کیا کہ اردو میڈیم سے تعلیم کا حصول کسی طرح سے کوئی رکاوٹ نہیں بلکہ اردو طلبہ کو آگے بڑھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر شرافت حسین کی طرح مانو سے فارغ بیشتر طلبا ملک و بیرون ملک اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہےں۔
پروفیسر عبدالعظیم، صدر شعبہ ¿ مینجمنٹ و کامرس کے مطابق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سال 2004ءمیں ایم بی اے کا پروگرام پوسٹ گریجویٹ سطح پر شروع کیا گیا اور ابتداءسے ہی یہاں سے فارغ طلبہ کو روزگار مارکٹ میں بڑی آسانی سے ملازمتیں ملنے لگی ہیں۔ ان کے مطابق ایم بی اے کا ذریعہ تعلیم تو اردو ہی ہے مگرطلبہ کو انگریزی اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ اور دیگر مضامین میں بھی ماہر بنایا جاتا ہے۔ اے آئی سی ٹی ای کا سفارشی نصاب پڑھایا جاتا ہے جس کی وجہ سے مانو کے ایم بی اے پاس طلبہ نے اندرون ملک جاب مارکٹ میں کامیابی کے پرچم لہرائے۔ ساتھ ہی بیرون ممالک میں بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ثابت کیا کہ اردو میڈیم سے تعلیم طالب علم کو آگے بڑھنے میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ہے۔اس شعبے کے تحت چار سالہ بی کام جنرل اور بی کام ITEP بھی چلایا جاتا ہے۔
مانو کے ایم بی اے (پوسٹ گریجویٹ) پروگرام میں داخلہ کے لیے طالب علم کو کسی بھی مضمون میں 50 فیصد نشانات سے گریجویشن کامیاب ہونا لازمی ہے۔ اس کورس میں نشستوں کی کل تعداد 120 ہے۔ داخلہ انٹرنس میں رینک کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ داخلہ فارم آن لائن یونیورسٹی کے پورٹل پر داخل کرنا ہوگا۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 مئی 2024 ہے۔ کورس کے متعلق مزید تفصیلات اور رہبری کے لیے ان فون نمبرات 9849325765 اور 9849847434 پر رابطہ کریں۔
غیر مقامی طلبہ کو ہاسٹل کی محدود گنجائش ہے۔ شعبہ ¿ کامرس و مینجمنٹ کے تحت پوسٹ گریجویشن کی سطح پر ایم کام کا بھی کورس اردو میڈیم سے چلایا جارہا ہے۔ ایم کام میں نشستوں کی تعداد 40 ہے جس میں داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر ہے۔

Related posts

مانو میں جغرافیائی اطلاعاتی نظام کے ذریعہ انجینئرنگ مسائل کے حل کے موضوع پر پروگرام

Paigam Madre Watan

بزمِ جامعہ کے زیرِ اہتمام تازہ واردان شعبۂ اردو کو استقبالیہ

Paigam Madre Watan

اردو لوک ادب کی روایت پر سمینار کا انعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar