Articles مضامین

اصلاحی تحریر

پچھلے دنوں سبقت لسانی اور غلطی سے میری زبان سے نمسکار لفظ نکل گیا تھا۔ نتیجہ کے طور پر کچھ محب اویسی نے مجھے کافی ٹرول کیا تھا۔ یہاں تک کہ اویسی کی اندھی تقلید کے تحت میرے بزرگوں کو بھی شامل کردیا تھا۔ آج ان بھاٸیوں پر فرض لازم ہوتا ہے کہ اویسی کی اسی غلطی پر بھی ایک تحریر جاری کرکے وہی مشرک وہی ملحد کا لیبل چسپا کریں۔ اور غور کریں یہ مسلمانوں کا مسیحا بننے والا شخص اویسی سلام کے کلام کی اداٸیگی اور بسم اللہ کے تلفظ کی بھی تمیز نہیں رکھتا۔
میں نہیں کہوں گا کہ آیت قرآنی کے پس منظر میں اویسی کو سود خوری کے بارہ اڈے (دارالحرام بینک) چلانے کے عوض آپ اسے اللہ اور اس کے رسول کا دشمن کہیں اور نا سمجھیں کہ سود خور کے حامی کا بھی اسی کے مثل حساب ہوگا۔
میں نہیں کہوں گا کہ سود سے پاک مسلم معیشت کی بربادی کا ذمہ دار اویسی کو مانیں۔
میں نہیں کہوں گا کہ ملک بھارت میں مسلم امہ کا تقسیم کار اور وہ خاٸن ہے آپ اویسی کو ایسا ہی جانیں۔
میں نہیں کہوں گا کہ اویسی کے والد کی موت کے بعد ہاٸ کورٹ کی زبانی اس کے زمین مافیا ہونے کو تسلیم کریں۔
میں نہیں کہوں گا کہ ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں میں رہ کر قوم کی قیادت کرنے والے سیاسی لیڈران کا اویسی کو قاتل سمجھیں۔
میں نہیں کہوں گا تلنگانہ کی اکثر وقف پراپرٹیز پر اویسی اور اس کے لوگوں کا قبضہ ہے آپ اسے قبول کریں۔
میں نہیں کہوں گا کہ حیدر آباد میں سیکڑوں مظلومین کی جاٸیدادوں پر اویسی اینڈ کمپنی کا ناجاٸز قبضہ تسلیم کریں۔
میں نہیں کہوں گا کہ نوٹ بندی سے ایک ہفتہ قبل دارالسلام بینک کے 7 برانچیز کے کھلنے کا راز معلوم کریں۔
بس اتنا کہوں گا کہ آپ کی تنقید براٸے اصلاح ہونی چاہٸے نا کہ آپ کی تنقید براٸے دل آزاری اور دشمنی و تنگ نظری ہو۔ انصاف کا پلڑا برابر رہے۔ غلط ہر کسی کے لٸے غلط ہوتا ہے۔ دیکھنا صرف یہ ہے کہ میرا نمسکار میرے اجداد کی غلطی نہیں تھی۔ اویسی صاحب کے نمسکار پر بھی وہی راٸے زنی ہو جو مجھ جیسے طالبعلم کے خلاف زہر افشانی کی گٸ تھی۔
مطیع الرحمن عزیز

Related posts

پہلا دو روزہ کل نیپال مسابقہ حفظ قرآن کریم اختتام پذیر  

Paigam Madre Watan

تو اے مسافر شب خود چراغ بن اپنا

Paigam Madre Watan

ریاکاری اور فضول خرچی حج کو ضائع کرن ے والے اعمال ہیں

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar