Education تعلیم

نماز توحید اور اللہ تعالیٰ کی بندگی کا اعلیٰ ترین مظہر ہے اور ایمان کے بعد سب سے اہم عمل اور معراج کا تحفہ ہے ۔مولانا خالد سیف اُللہ رحمانی

بیدر کے مُختلف تنظیموں کی جانب سے بیدر شہر کی130مساجد میں ’’آئو! نماز پڑھیں‘‘(طلبہ ونوجوانوںکے لئے نماز کی ترغیبی تحریک)کا آغاز 21؍جون سے ہوگا

بیدر۔ شاہین ادارہ جات شاہین نگر بیدر کے العزیز آڈیوٹیوریم میں ’’آئو! نماز پڑھیں‘‘(طلبہ ونوجوانوںکے لئے نماز کی ترغیبی تحریک) کے ضمن میں پوسٹر کا رسم اجراء اور شہر کی مساجد میں مصلیانِ مسجد کیلئے مذکورہ تحریک کی تفصیلات پر مبنی اسٹائنڈی کا رسم ِ اجراء فقیہ العصر حضرت مولانا خالدسیف اُللہ رحمانی مد ظلہ العالی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ہاتھوںعمل میںآیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے مولانا کا پرتپاک استقبال کیا ۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن اوربیدر کی مُختلف تنظیموںجمعیۃ العلماء ہند بیدر، رابطہ ملت بیدر، تنظیم دوڑو اللہ کی طرف، ایم آر ایف، جمعیۃ اہل حدیث بیدر، جمعیۃ اہل سنت والجماعت بیدر،رفاہ چیمبر آف کامرس، صفابیت المال بیدر، الفلاح ٹرسٹ بیدر، سمجھوتہ کمیٹی بیدر، ایس آئی او، ایس وائی ایم، ہیلپنگ ہینڈسوسائٹی اس ترغیبی تحریک میں شامل ہیں۔بیدر شہر میں جملہ 12کلسٹر بنائے گئے ہیں کلسٹر نمبر1اور 2مسجدِپنسال تعلیم ،کلسٹر نمبر3اور 5فرسٹ فلور ایس ایم ٹائور چوبارہ روڈ بیدر ،کلسٹر نمبر4اور9مسجدِ صدیقِ اکبر ملتانی کالونی بیدر،کلسٹر نمبر6کالی مسجد روبرو بی ایس این ایل آفیس بیدر،کلسٹر نمبر7محلہ نورخان تعلیم روبرو ایچ کے جی این فنشکن ہال بیدر ،کلسٹر نمبر 8روبرو ملٹی روز اسکول مسجدِ بے ستون بیدر،،کلسٹر نمبر10مسجدِ عمر میلور بیدر ،کلسٹر نمبر11مسجدِ صغری حق کالونی بیدراور کلسٹر نمبر12مسجدِ امیر حمزہ ابوالفیض کالونی بیدر ہیں۔ ان12کلسٹر ایریا میں 130سے زائد مساجد موجود ہیں ۔دراصل ترغیبی تحریک کا مقصد یہ ہے کہ ملت کی نوخیز نسل کو مساجد سے جوڑنے اور ان میں نماز جیسی فرض عبادت کو ادا کرنے کا ذوق وشوق پیدا ہو اسی لئے بطور ترغیب ایک تحریک شروع کی گئی ہے جس میں مسجد کے تحت 40دن تک مسلسل نماز فجر میں حاضر رہنے والے نوجوانوں کو ہر مرحلہ وار ایک ٹوکن مع سنددی جائے گی جو سال کے ختم پر ماہ رمضان المبارک میں مسجد کی سطح پر قرعہ اندازی کے ذریعہ انعام اول ایک سائیکل یا پانچ ہزار روپئے نقد، انعام دوم الیکٹرانک گھڑی یا 3000ہزار روپئے اور انعام سوم اسپورٹ شوز یا ایک ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔ اس تحریک کا دورانیہ ایک سال کا ہوگا جو نوجوان مکمل 40 دن کے جتنے مرحلوں میں سبقت حاصل کریں گے اور اپنی مسجد کے تحت مرحلہ وار حاصل شدہ ٹوکن کوشہر کے اعتبار سے ہونے والی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا اوردس منتخب نوجوانوں کو بطور پہلا انعام عمرہ کے لئے روانہ کیا جائے گا یا ایک متعینہ رقم دی جائے گی، دوسرا انعام 20ہزار روپئے اور تیسرا انعام کمپیوٹر یا 15ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔جبکہ انعام چہارم کے طورپر شہر کے 100 نوجوانوں کو پاسپورٹ بنانے اخراجات کے ساتھ پاسپورٹ بنانے میں مدد کی جائے گی۔رجسٹریشن یکم ؍جون سے شروع ہوگا اور باضابطہ حاضری کا آغاز 21؍جون سے ہوگا،دیگر تفصیلات کے لئے اپنے متعلقہ مسجدیا سیواکیندرا سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
فقیہ العصر حضرت مولانا خالدسیف اُللہ رحمانی مد ظلہ العالی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈنے مذکورہ بالا نمازِ کیلئے ترغیبی تحریک کی بھر پور ستائش و تائید کا اِظہا رکیا اور کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر صاحب چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ ملت کیلئے فلاحی اور سماجی کاموں کو انجام دیتے ہیں ۔آج شاہین ادارہ جات بیدر تعلیمی میدان میں ملک کا معروف ادارہ بن گیا ہے اور طلباء اس ادارہ میں تعلیم حاصل کرنے کو فخر محسوس کرتے ہیں ۔بیدر کی مُختلف تنظیموں نے نماز کے ضمن میں جو ترغیبی تحریک شروع کی ہے یہ واقعی قابلِ تقلید اور وقابلِ ستائش کام ہے۔مولانا محترم نے نماز سے متعلق اپنے خطاب میں کہا کہ عبادات میں نماز کو بعض ایسی خصوصیات حاصل ہیں، جو کسی اور عبادت کو حاصل نہیں، ، زکوٰۃ مالداروں پر فرض ہے غریبوں پر نہیں، روزہ صحت مندوں پر ہے بیماروں پر نہیں، سفر حج کی فرضیت کے لئے صحت مند اور صاحب استطاعت ہونا ضروری ہے، جو صحت واستطاعت سے محروم ہوں، ان پر فرض نہیں ہے، قربانی اہل ثروت پر ہے غریبوں پر نہیں، لیکن نماز ہر ایسے شخص کے لے ہے جس کے ہوش وحواس برقرار ہوں، صحت مند ہو یا بیمار، جوان ہو یا بوڑھا، طاقت ور ہو یاکمزور، مالدار ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت اور مسافر ہو یا مقیم فرض ہے۔مولانا محترم نے کہا کہ نماز کی اہمیت کا اندازہ اس سے بھی کیا جا سکتا ہے کہ قرآن مجید میںمختلف حیثیتوں سے نماز کا ذکر آیا ہے، رسول اللہ ﷺ جب اسلام قبول کرنے والوں سے بیعت لیتے تو نماز کا عہد ضرور لیتے۔نماز توحید اور اللہ تعالیٰ کی بندگی کا اعلیٰ ترین مظہر ہے۔اس موقع محمد طہ کلیم اللہ خازن،عبدالمجید صاحب ٹرسٹی ،سید مُختار ٹرسٹی،مولانامحمد مونس کرمانی صاحب ٹرسٹی ،محمد خلیل احمد ریٹائرڈ انجینئر ،محمد عاصم عتیق اور محمد آصف خان بورگی موجود تھے۔پروگرام کا آغاز مولانا مفتی عزیر صاحب کی قرا ء تِ کلام پاک سے کیا گیا ۔آخر میں مولانا محترم کی دعاپر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

Related posts

مانو میں پروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں لیب کا افتتاح

Paigam Madre Watan

مانو نیوکلیئر میڈیسن میں پی جی کورس شروع کرنے کوشاں

Paigam Madre Watan

ہندوستان میں اسپینش سفیر جوس ماریا ریڈاؤ نے کیجریوال حکومت کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسکول آف اسپیشلائزڈ ایکسیلنس کا دورہ کیا: آتشی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar