Delhi دہلی

وزیر اعظم مجھے توڑنے کے لیے میرے بوڑھے اور بیمار والدین کو نشانہ بنا رہے ہیں: کیجریوال

نئی دہلی، وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے بوڑھے اور بیمار والدین کو اذیت دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج آپ نے تمام حدیں پار کر دی ہیں ۔ آپ مجھے توڑنے کے لیے میرے والدین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ میری والدہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔اور میرے والد ٹھیک سے نہیں سن سکتے۔ وزیراعظم، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ میرے بوڑھے والدین مجرم ہیں؟ اس سے پہلے آپ نے مجھے جھکنے اور توڑنے کے لیے میرے ایم ایل اے اور وزراء کو گرفتار کیا۔ جب میں نہ ٹوٹا تو انہوں نے مجھے گرفتار کر لیا۔ مجھے جیل میں تشدد کا نشانہ بنا کر توڑنے کی کوشش کی گئی لیکن میں نہیں ٹوٹا۔ آپ کی لڑائی میرے ساتھ ہے۔ میرے بوڑھے اور بیمار والدین کو کیوں اذیت دے رہے ہیں؟عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صاحب آپ نے اب تک مجھے جھکانے اور توڑنے کی بہت کوشش کی ہیں ۔ آپ نے میرے کئی ایم ایل ایز کو ایک ایک کرکے گرفتار کیا۔ لیکن میں نہیں ٹوٹا۔ پھر آپ نے میرے وزراء کو گرفتار کر لیا مگر مجھے جھکا نہ سکے۔ پھر آپ نے مجھے گرفتار کر لیا۔ تہاڑ میں مجھے طرح طرح سے تشدد کا نشانہ بنا کر توڑنے کی کوشش کی گئی لیکن میں نہیں ٹوٹا۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ آج آپ نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔آپ نے مجھے توڑنے کے لیے میرے بوڑھے والدین کو نشانہ بنایا ہے۔ میری والدہ بہت بیمار ہیں، وہ کئی بیماریوں کا شکار ہیں۔ مودی جی، جب آپ نے مجھے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا، وہ اسی دن دوپہر کو اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر لوٹی تھیں۔ میرے والد کی عمر 85 سال ہے اور وہ ٹھیک سے سن نہیں سکتے۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ میرے والدین مجرم ہیں؟ آپ اپنی پولیس کو ان سے پوچھ گچھ کے لیے کیوں لا رہے ہو، میرے بوڑھے اور بیمار والدین کو کیوں اذیت دے رہے ہو۔ تمہاری لڑائی مجھ سے ہے، میرے والدین کو تنگ کرنا بند کرو۔ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے.

Related posts

دھوکے باز صحافی منجیت سنگھ ،اجالا پنجاب کیخلاف

Paigam Madre Watan

دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے کورونا واریئرز آنجہانی ڈاکٹر پرپیٹوا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ایک کروڑ روپے کا چیک سونپا

Paigam Madre Watan

بھارت جوڑو نیائے یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس آفس پرتاپ گڑھ پہنچ کر میڈیا کے ساتھیوں سے بات چیت کرتے راجیہ سبھا سانسد اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی مورچہ کے صدر عمران پرتاپ گڑھی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment