Delhi دہلی

حیدر آباد میں اسد اویسی، سید اختر اور عبد الرحیم کی شراکت سے

ملک کے 35 لاکھ مسلمانوں کی روزی روٹی پر قدغن، لمحہ فکریہ

نئی دہلی (ریلیز : مطیع الرحمن عزیز) ملک میں ہیرا گروپ آف کمپنیز کا معاملہ کسی بیدار مغز شخص سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ کورٹ کچہریوں اور ایجنسیوں کی مدد سے الجھا کر 35لاکھ مسلمانوں کی روزی روٹی پر قدغن لگانے والے لوگوں کا خلاصہ اس وقت ہوا جب میرے ذریعہ تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کا دورہ کیا گیا۔ حیدر آباد میں قیام کے دوران جب وہاں کے مقامی لوگوں سے میں نے بات چیت کی اور سپریم کورٹ میں جمع کی گئی ہیرا گروپ کی جائیدادوں کا سروے کیا اور وہاں کے جاءمعاملہ پر دورہ کیا تو کھل کر کچھ حقیقتیں منظر عام پر آئیں۔ ایک صحافی ہونے کی حیثیت سے کسی بھی معلوماتی امانت کو اپنے پاس رکھنے سے ہمیشہ گزیر کیا ہے۔ اسی لئے اس حقیقت کو عوام کی عدالت میں رکھتے ہوئے ان تین ناموں اور ان ناموں کے پیچھے چھپے ہوئے مقاصد کا راز افشا کرنا میرا فرض بنتا ہے۔ اسد اویسی ، سید اختر اور ان کے داماد عبد الرحیم اگر میری اس بات سے نااتفاقی رکھتے ہیں تو بیشک مجھے کورٹ کچہریوں میں گھسیٹ کر ان حقیقتوں کا خلاصہ کر سکتے ہیں۔ جانچ پڑتال میں پایا گیا کہ ہیرا گروپ آف کمپنیز نے 2015میں ایس اے کالونی، ٹولی چوکی نزد سیون ٹومب پر ڈیڑھ سو کروڑ کی لاگت سے ایک لمبے رقے میں پھیلی ہوئی زمین کو سید اختر ایس اے بلڈر سے خیریدا گیا۔ لیکن زمین مافیاﺅں کا چونکہ مقامی لیڈران سے اچھا رابطہ ہوا کرتا ہے، اوران دونوں کے روابط سے بدعنوان آفیسران کو اپنے ساتھ ملا کر اپنے گھناﺅنی سوچ کو پورا کیا جاتا ہے۔


تفصیل کے مطابق 2015 میں خریدی گئی ہیرا گروپ آف کمپنیز کی زمین جب چند سالوں میں بڑی قیمتوں کا مرکز بن گیا تو ایس اے بلڈر س نے اس زمین کو واپس لینا چاہا۔ مگر ہیرا گروپ کی سی ای او نے اسے واپس فروخت کرنے سے منع کر دیا۔ اس معاملہ کے لئے سید اختر اور عبد الرحیم نے اسد اویسی ممبرپارلیمنٹ سے رابطہ قائم کیا۔ اسد اویسی ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی کمپنی ہیرا گروپ آف کمپنیز میں عوامی سرمایہ کاری سے اپنے بینکوںکے برانچیز دار السلام میں پہلے ہی خسارہ سے پریشان تھے۔ دوسری جناب عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی سیاسی میدان میں قدم آزمائی بھی اسد اویسی کی آبائی جاگیری پر خطرہ تھا۔ اسد اویسی اپنی بیرسٹری کا پہلے ہی پانسا پلٹتے ہوئے دیکھ چکے تھے۔ کیونکہ اسد اویسی نے ہیرا گروپ پر 2012 میں اپنے ایف آئی آر پر شکست سے دو چار ہو چکے تھے۔ لہذا اسد اویسی کو اپنی شکست سے بوکھلائی ہوئی چوٹ ابھی بھولی نہیں تھی کیونکہ ہیرا گروپ آف کمپنیز نے اسد اویسی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا گیا۔ جس میں شکست کا مطلب تھا زور دار طمانچہ۔ سید اختر ایس اے بلڈرس اور ان کے داماد عبد الرحیم کی حمایت سے اسد اویسی کو اپنے ارادے میں مضبوطی فراہم ہوئی، اور تینوں نے مل کر سرکاری آفیسران کی مدد سے ہیرا گروپ پر شب کون مارا۔ اور کمپنی کو غلط قرار دینے کے لئے ہر پینترے کھیلتے ہوئے ہیرا گروپ سی ای او کو گرفتار کراکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔


سی ای او ہیرا گروپ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری کے بعد اسد اویسی نے راحت کی سانس لی، اور دو بار ودھان سبھا اور دو بار لوک سبھا الیکشن ہیرا گروپ کی سی ای او کو پشت پر رکھ کر لڑا اور اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب ایس اے بلڈرس کے سروے سروا عبد الرحیم کے سسر سید اختر ایس اے بلڈرس مالک نے ایس اے کالونی ٹولی چوکی میں زمینوں پر کام کرنا شروع کردیا۔ ایس اے کالونی میں جتنے ہیرا گروپ دیکھ ریکھ اسٹاف تھے سب کو مار بھگایا اور خالی پڑی زمینوں کو لیز پر دینا اور کنٹرکشن کی شروعات کر دی۔ ایس اے بلڈرس نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ بلڈنگیں بنا کر فلیٹوں کو فروخت کرنا بھی شروع کر دیا۔ دوسری جانب عبد الرحیم جو کہ سید اختر کا داماد ہے ،نے الصبا ہوٹل کھول کر ٹولی چوکی کے ریسٹوران میں سے ایک کا اور اضافہ کردیا۔ دوسری طرف لوگوں کو زمینیں لیز پر دینا شروع کر دیا، اور بچے ہوئے بڑے پلاٹوں کو کھیل کود کا میدان بنا کر اکیڈمی چلانا شروع کر دیا۔ جو آج بھی بڑے دھڑلے سے جاری وساری ہے۔ ہیرا گروپ آف کمپنیز کے سپریم کورٹ ہدایت، ہائی کورٹ آرڈر اور ڈی ایم کی تفصیلی رپورٹ کے باوجود ابھی تک ایس اے بلڈرس کے سید اختر اور ان کے داماد عبد الرحیم ممبرپارلیمنٹ اسد اویسی کے زور آور مقامی قیادت اور سرکاری انتظامیہ کے شہہ زوروں پر عدالتی احکامات کو کاغذی پرزوں کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتے۔ جس کا خمیازہ ملک کے 35لاکھ مسلمانوں کی روزی روٹی کے چھن جانے کے طور پر بھگتنا پڑ ا۔


خلاصہ کلام کے طور پر ہیرا گروپ سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا کہنا ہے کہ میں ہر طاقت لگا کر حکومتوں کی توجہ مبذول کرا کے حیدر آباد کے زمین مافیاﺅں کا قلع قمع کروں گی۔ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ان تمام آفیسران کو بھی منظر عام پر لاﺅں گی اور ضرورت پڑی تو دہلی کے جنتر منتر پر جا کر تادم حیات جب تک عدالتی احکامات پر کارروائی نہیں ہو جاتی دھرنے پر بیٹھ کر حکومتی اعلیٰ عہدیداروں، ایجنسیوں اور تمام قانونی اداروں کی توجہ مبذول کراﺅں گی۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ مجھے سید اختر اور اسد اویسی کی ملی جلی بھگت اور سرکاری عہدیداروں سے ملی ہر سازش کا پردہ فاش کرنا ہے۔ مجھے عوام کی عدالت میں اپنی اس شبیہ کو صاف کرنا ہے جسے ان تینوں لوگوں نے مل کر دھومل کرنا چاہا مگر ناکام رہے۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ مجھے عدالت اور ملک کی انصاف پسند ایجنسیوں اور لیڈران سمیت سرکاری عہدیداروں پر مکمل اعتماد ہے کہ ملک کے لئے مضبوطی کا باعث بننے والی کمپنی کو دوبارہ پرانی آب وتاب میں کھڑا کرنے کے لئے حمایت کریں گے۔

Related posts

In Hyderabad, the togetherness of Asad Owaisi, Syed Akhtar, and Abdul RahimThe Ruthless Suppression of 3.5 Million Muslims’ Livelihoods Nationwide

Paigam Madre Watan

آپ ایم پی سنجے سنگھ نے جیل میں اپواس رکھا، ہم وطنوں سے جمہوریت کی حفاظت کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی

Paigam Madre Watan

مولانا عرفان اشاعتی صاحب نے دولت مند،صاحبِ خیر حضرات کے ذریعے جملہ70سے زائد طلباء و طالبات تعلیمی مستقبل کو سنوارا ہے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar