Delhi دہلی

ماہ محرم الحرام۱۴۴۶ھ کا چاندنظر نہیں آیا

نئی دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹/ ذو الحجہ۱۴۴۵ھ مطابق ۶ ؍ جولائی ۲۰۲۴ء بروزہفتہ بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس ، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ محرم الحرام۶ ۱۴۴ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ مگر ملک کے اکثر حصے میں مطلع ابرآلودہونے کے سبب کسی بھی صوبہ سے رؤیت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہیں ہوئی۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کل بروز اتوار ذو الحجہ کی ۳۰؍ویں تاریخ ہوگی اور مورخہ ۸؍جولائی،سوموار کو محرم الحرام کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ

Related posts

مذہب پرستی صرف ایک نقاب ہے پیسہ اور طاقت اصل مقاصد ہیں۔ ایس ڈی پی آئی

Paigam Madre Watan

میں بھی کیجریوال مہم میں عوام نے کہا، اروند کیجریوال ہی ان کے وزیراعلیٰ ہیں، وہ جہاں بھی رہیں، وہیں سے دہلی حکومت چلائیں: عمران حسین

Paigam Madre Watan

سیوریج کی شکایات کے پیش نظر پانی کے وزیر آتشی نے چندروال گاؤں، ماڈل ٹاؤن کا معائنہ کیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment