Education تعلیم

غیاث احمد کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

محمد احمد دانش روانوی کے بیٹے غیاث احمد ساکن روانہ شکار پور ضلع بجنور اترپردیش کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے امسال کامرس مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض ہوئی ہے۔ موصوف نے ہائی اسکول سی بی ایس سی بورڈ سے اعلی نمبرات سے پاس آؤٹ کیا ہے، اس کے بعد انٹر میڈیٹ کامرس سے لیکر ایم کام و پی ایچ ڈی تک کی تمام تعلیم امتیازی نمبرات سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہی حاصل کی ہے۔ موصوف یو جی سی نیٹ کامرس و بزنس مینیجمینٹ سے اور نیٹ جے آر ایف کامرس میں کر چکے ہیں۔ قومی و بین الاقوامی سطحی متعدد تعلیمی کانفرنسوں منعقدہ یونیورسٹیز و آئی آئی ایم میں آن لائن و آف لائن شرکت کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی سطحی تحقیقی جرنلس و مجلات جن میں ایلزییوئر امریکہ جیسے مجلات قابل ذکر ہیں میں ان کے تحقیقی مقالات شائع ہو چکے ہیں۔

Related posts

مانو میں این ای پی پراورینٹیشن پروگرام کا افتتاح،رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد کا خطاب

Paigam Madre Watan

معہد علی بن ابی طالب لتحفیظ القرآن الکریم کے زیر اہتمام مسابقہ کا اقرا انٹرنیشنل اسکول کے گراونڈ میں حسن آغاز

Paigam Madre Watan

مدرسہ اصلاح معاشرہ علی گڑھ میں عرس قاسمی کا انعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment