National قومی خبریں

لوک الیکشن کے طرز پر اسمبلی الیکشن میں مہاوکاس گھاڑی کا اتحاد ضروری باندرہ رنگ شاردہ میں سماجوادی پارٹی کے اراکین پارلیمان کا ۱۹ جولائی کو جشن فتح ،

 ممبئی لوک سبھا الیکشن میں ملک میں قانون اور دستور کی بقا کے لئے انڈیا الائنس نے بہتر کارکردگی کی ہے اور اس لئے ملک میں اس اتحاد کو کامیابی ملی ہے اس اتحاد میں سماجوادی پارٹی نے نمایاں کامیابی درج کی ہے اور ایک تاریخ رقم کی ہے اس لئے اسی طرز پر مہاراشٹر بھی مہاوکاس اگھاڑی اتحاد ضروری ہے ممبئی مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی اتحاد اور سیکولر پارٹیوں انتخابی مفاہمت کی کوشش جاری ہے اور قومی صدراکھلیش یادو جی کی ہدایت پرپیش قدمی ہو گی اس قسم کا اظہار خیالات آج یہاں ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ میں منعقدہ نومنتخب اراکین پارلیمانی کے جشن فتح کی ۱۹ جولائی کو منعقد ہونے والی تقریب سے متعلق تفصیلات بتانے کے دوان کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے دستور کی بقا کے لئے انڈیا الائنس نے بہتر کارکردگی ہے اسی طرح اسمبلی الیکشن میں بھی تمام سیکولر پارٹیوں کا اتحاد ضروری ہے چونکہ ملک میں سماجوادی پارٹی نے جو پیش قدمی کی ہے اس سے اس کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اعظمی نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی استقبالیہ جشن فتح کی تقریب رنگ شاردہ مین منعقد ہو گی اور اس سے قبل اراکین پارلیمنٹ چیتنہ بھومی شیواجی پارک کے مجسمہ اورسدھی ونائک پر بھی حاضری دیں گے ۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر سماجوادی کا گڑ ھ رہا ہے اس لئے یہاں سماجوادی نظریہ فروغ پارہا ہے انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی ملک کے دستور کو بچانے اور مساوات کی بات کرتی ہے مہاراشٹر کے کولہاپور میں فرقہ وارانہ تشدد پر اعظمی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے فرقہ پرستوں اور بھگوا غنڈوں نے مسجد پر حملہ کیا قرآن پاک کی توہین کی گئی اور یہاں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ایسے فسادیوں پر سخت کارروائی جائے جس طرح سے بابری مسجد کے گنبد پر شرپسند چڑھ کر اسے مسمار کرنے کی کوشش کر رہے تھے اسی طرح مہاراشٹر کولہاپور میں بھی ہندوتوادیوں نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کی آڑ میں مسجد درگاہ اور مسلم بستیوں پر حملہ کرکے پتھراؤ کیا یہ فساد منظم سازش کا نتیجہ بھی ہے ۔ اعظمی نے ۱۹ جولائی کو سماجوادی پارٹی کے استقبالیہ تقریب جشن فتح میں شرکت کی بھی درخواست کی ہے اس پریس کانفرنس میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ ، معراج صدیقی بھی شریک تھے ۔

Related posts

پٹنہ ہائی کورٹ نے چار ملزمین کی پھانسی کی سزاؤں کو تیس سال میں تبدیل کردیا

Paigam Madre Watan

چنئی میں ہزاروں مسلمانوں نے وقف ترمیمی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا

Paigam Madre Watan

ایس ڈی پی آئی کی طرف سے 6روزہ چلو بیلگام ریلی سوورنا سودھا پر اختتام پذیر

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar