حیدرآباد(پی ایم ڈبلیو نیوز) کنٹرولر امتحانات ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اعلامیہ کے بموجب کالج برائے تدریسِ اساتذہ، دربھنگہ (بہار) کی اسکالر شمیمہ پروین کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا۔ انہوں نے ”بصری معذور طلبہ کی وقوفی اہلیت اور ان کی جغرافیائی فہم“ کے موضوع پر ڈاکٹر مظفر اسلام، اسسٹنٹ پروفیسر، سی ٹی ای دربھنگہ نگران اور ڈاکٹر بوندو راجو،اسسٹنٹ پروفیسر ، سی ٹی ای بیدر شریک نگران کے تحت اپنا مقالہ تحریر کیا۔ ان کا وائیوا 16 نومبر کو منعقد ہواتھا۔