International بین الاقوامی خبریں

نیتا امبانی متفقہ طور پر دوبارہ ’ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی‘ کی رکن منتخب ہوئیں

پیرس , بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے ایک بار پھر نیتا امبانی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وہ متفقہ طور پر دوبارہ آئی او سی کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ کل 93 ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالا اور تمام 93 ووٹ نیتا امبانی کے حق میں یعنی 100 فیصد تھے۔ نیتا امبانی پہلی بار 2016 میں ریو ڈی جنیرو اولمپک گیمز میں آئی او سی کی رکن منتخب ہوئیں۔ وہ ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن ہیں۔
اپنے دوبارہ انتخاب پر، نیتا امبانی نے کہا، "انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے دوبارہ رکن کے طور پر منتخب ہونے پر مجھے بہت فخر ہے۔ میں صدر باکھ اور آئی او سی میں اپنے تمام ساتھیوں کا مجھ پر اعتماد اور بھروسہ کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ یہ دوبارہ انتخاب میرے لیے نہ صرف ایک ذاتی سنگ میل ہے، بلکہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ میں ہر بھارتی کے ساتھ خوش اور فخر کے اس لمحہ کو شیئر کرنا چاہتی ہوں اور بھارت اور دنیا بھر میں اولمپک تحریک کو مضبوط کرنے کیلئے کوشاں ہوں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ نیتا امبانی کی قیادت میں ہندوستان کو 40 سال کے انتظار کے بعد آئی او سی کے سالانہ اجلاس کی میزبانی ملی۔ اس کا انعقاد 2023 میں ممبئی کے جیو ورلڈ سینٹر میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا تھا۔ پہلی بار نیتا امبانی کی قیادت میں اولمپکس میں انڈیا ہاؤس بنایا گیا ہے۔ جو پیرس اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑیوں، حامیوں اور تماشائیوں کے لیے ہندوستان سے دور گھر کی طرح ہے۔

Related posts

جمعیت علماء اہل حدیث نیپال کی انتخابی میٹنگ کا انعقاد

Paigam Madre Watan

مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب کے انتقال پر علمائے نیپال کے تعزیتی پیغامات

Paigam Madre Watan

جمعیت علمائے اہل حدیث کی مسجد میں مملکة سعودی عرب کے داعي وزارة الشؤون الإسلامية بالدعوة والإرشاد فضیلة الشيخ سالم محمد المري نے نماز جمعہ پڑھایا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar