Delhi دہلی

ماہ صفر ۱۴۴۶ھ کا چاندنظر نہیں آیا

نئی دہلی، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹/ محرم الحرام ۱۴۴۶ھ مطابق ۵؍اگست ۲۰۲۴ء بروز سوموار بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس ، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ صفر ۶ ۱۴۴ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ مگر ملک کے اکثر حصے میں مطلع ابرآلودہونے کے سبب کسی بھی صوبہ سے رؤیت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہیں ہوئی۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کل بروز منگل محرم الحرام کی ۳۰؍ویں تاریخ ہوگی اور مورخہ۷؍اگست کو صفر کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ

Related posts

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے منسلکہ اداروں کا کلینڈر 2024

Paigam Madre Watan

بی جے پی کو غلط فہمی ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی کو تباہ کر دے گی، AAP نہیں ٹوٹے گی، لیکن آپ اور مضبوط ہو جائے گی: بھگونت مان

Paigam Madre Watan

Whether it is the NDA government or the I.N.D.I.A government. Keep this in mind.

Paigam Madre Watan

Leave a Comment