Delhi دہلی

گیان واپی معاملے میں عدالتی فیصلہ بلدوانی میں پولیس بربریت اور مہرولی مسجد کے انہدام کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا جنتر منتر پر احتجاج

نئی دہلی، سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) دہلی شاخہ کی جانب سے پارٹی لیڈر محترمہ شاہین کوثر کی قیادت میں گیان واپی معاملے میں عدالتی فیصلہ، بلدوانی میں پولیس بربریت اور مہرولی مسجد کے انہدام کے خلاف آج یہاں جنتر منتر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ایس ڈی پی آئی لیڈران نے مظاہرے کے دوران مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو ترک کرے اور سیکولر ہندوستان کو توڑنے کا کام بند کرے اور اقلیتوں کو جان بوجھ کر نشانہ نہ بنایا جائے ۔مظاہرے میں یہ مطالبہ بھی رکھا گیا کہ سپریم کورٹ اور حکومت 1991کے عبادت گاہ ( خصوصی دفعات ایکٹ ) کو نافذ کرے جس میں 1947سے پہلے موجود کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ کو کسی دوسرے مذہب کی عبادت گاہ میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ ا س احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں خواتین سمیت ایس ڈی پی آئی دہلی عہدیداران اور کارکنان شریک رہے۔

Related posts

دہلی حکومت کے محکمہ سیاحت کے ذریعہ دہلی میں 36 ویں گارڈن ٹورازم فیسٹیول کا انعقاد: سورو بھردواج

Paigam Madre Watan

بھارت بھارتی کی طرف سے بنگلورو میں کے .ای. بی انجینئیرس ایسو سی ایشن کے ہال میں منعقد 3 روزہ قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ بخوبی اختتام پذیر:

Paigam Madre Watan

آٹھ سال سخت جی ایس ٹی کے بعد تبدیلیاں کہیں مودی حکومت کے اختتام کا شاخسانہ تو نہیں

Paigam Madre Watan

Leave a Comment