گوونڈی میں طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ اور ٹیب کی تقسیم علاقوں و محلوں میں گٹریں ابلتی ہے محلہ میں عام شہری سہولیات کا فقدان ہوتا ہے اس کے باوجود قابل مبارکباد ہے وہ والدین جو اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں گوونڈی شیواجی نگر جیسے علاقے میں غریب طلباء و طالبات کا تعلیمی معیار بلند ہوا ہے یہ ایک خوش آئند بات ہے اس قسم کا اظہار خیالات آج یہاں گوونڈی شیواجی نگر میں نیاز احمد مائناریٹی ایجوکیشن کے زیر انصرام دسویں اور بارہویں کے طلباء کی نمایاں کامیابی پر منعقدہ استقبالیہ جلسہ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوونڈی شیواجی نگر میں طالبات کے کالج کی ضرورت ہے اس کیلئے میں نے قطعہ اراضی کا بھی سرکار سے مطالبہ کیاتھا اس راجیہ سبھا کے الیکشن میں جب شیوسینا نے مجھ سے کہا کہ آپ ہمارے نمائندے کو ووٹ دو تو ہم قطعہ اراضی فراہم کریں گے تو میں نے کہا کہ اجیت پوار اگر یہ یقین دلاتے ہیں تو میں ووٹ دینے کو تیار ہوں مجھے وزیر اعلی نے کہا کہ آپ کو کالج کیلئے قطعہ اراضی فراہم کر دی جائیگی لیکن بدقسمتی سے سرکار ہی تحلیل ہوگئی۔ ابوصاصم اعظمی نے کہا کہ اس مرتبہ مہا وکاس اگھاڑی اور انڈیا اتحاد مضبوطی کے ساتھ انتخاب میں حصہ لیں گے اور امید ہے کہ سماجوادی پارٹی اتر پردیش کے بعد مہاراشٹر میں بھی بہتر کارکردگی کریگی یہاں سے 7 سے 6 نشستیں فتحیابی کا امکان ہے اگر سماجوادی پارٹی کے 7اراکین اسمبلی پہنچ گئے تو گوونڈی شیواجی نگر کا نقشہ ہی تبدیل ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ اس علاقہ کی حالت کافی خراب ہے لیکن تعلیم کے معاملے میں یہ علاقہ محلہ ترقی کر رہا ہے اور یہاں کے طلباء بہتر تعلیم کے حصول میں سرگرم عمل ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کے پاس فیس اور راشن تک نہیں ہے لیکن پھر بھی اس کسمپرسی کے عالم میں بچے بہتر تعلیم کے حصول میں رواں دواں ہے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ گوونڈی شیواجی نگر نے تعلیم کی شمع کو روشن کیا ہے۔ شیواجی نگر میں میونسپلٹی اسکولوں میں بھی بہتر تعلیم کا نظم ہے یہاں اساتذہ محنت کرتے ہیں سی بی ایس سی اسکول بھی قائم کی گئی ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ اسکولوں کو گرانٹ میسر نہیں ہے اگر اسکول کو اجازت دی جاتی ہے تو پہلے ہی اس میں یہ شرط رکھی جاتی ہے کہ اسکول گرانٹ کا مطالبہ نہیں کریگی یہی وجہ ہے کہ اساتذہ کو پانچ پانچ ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے جوانتہائی قلیل ہے اس کے باوجود اساتذہ محنت کرتے ہیں اور طلباء کے تعلیمی معیار کوبلند کرنے میں معاون و مددگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں تعلیمی بیداری عام ہے اور اب بچے تعلیم کی جانب پوری طرح سے مائل ہوئے ہیں اور والدین بھی اپنا پیٹ کاٹ کر کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر تے ہیں۔ فلم اداکارہ سورا بھاسکر نے گوونڈی میں اس تعلیمی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج طلباء و طالبات کو نمایاں کامیابی پر بطور انعام لیپ ٹاپ اور ٹیب کی تقسیم کی جارہی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ اس کااستعمال بچے طلباء وطالبات اپنے روشن مستقبل اور بہتر ٹکنالوجی اور علم کے حصول کیلئے کریں گے کیونکہ تعلیم کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی ہے ہمیں اگر کوئی مضمون پسند نہیں ہے اس کے باوجود یہ مضمون کام آتا ہے روشن مستقبل کیلئے تعلیم وتربیت لازمی ہے یہی فکر طلباء کو کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے بعد آپ کسی بھی فیلڈ یا میدان اور شعبہ جات میں اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں۔ ٹیم ۷ کا فیصو نے اس تقریب میں رول ماڈل کےطور پر شرکت کی اور طلبا و طالبات کو حوصلہ بخشا اس تقریب میں طلباء و طالبات اساتذہ, پروفیسر قاسم امام, سماجوادی پارٹی کارپوریٹرس کارکنان, سمیت اہم اشخاص شریک تھے