National قومی خبریں

’صاحبان ادب‘ کے زیر اہتمام شعری محفل بموقع تقریب تخلص کا انعقاد

نورپور (پی ایم ڈبلیو نیوز)ادبی محفلیں ہمیں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتی ہیں ،ان کو تسلسل کے ساتھ ہونا چاہئے ۔شعری مجلسوںمیں نو مشق شعراء کو بھی بہت فائدہ پہنچتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار عبدالغفار دانش نورپوری نے ایک شعری محفل میں اپنے صدارتی کلمات میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ آج کل کے بڑے مشاعروں میں جذباتی شاعری پیش کی جاتی ہے اس لیے معیاری اشعار سننے کو نہیں ملتے،اس کے برعکس نشستوں میںاچھے اشعار پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ شعری محفل’ صاحبان ادب‘ کے زیر اہتمام محلہ حضرت نگر نوپور میںحکیم سعید احمد انصاری کے مکان پر منعقد ہوئی ۔اس موقع پر جدید لب و لہجہ کے شاعر علی اکرم انصاری نے حکیم سعید صاحب کے تخلص کا اعلان کیا ۔موصوف نے کہا کہ تخلص شاعر کی شناخت قائم کرتا ہے ۔جس طرح اچھے نام کا زندگی پر اثر پڑتا ہے۔ اسی طرح اچھے تخلص کا شاعری پر اثر پڑتا ہے ۔محفل کی صدارت مشہورکالم نگاراور صحافی عبدالغفار صدیقی نے کی ۔ نظامت کے فرائض فعال سماجی کارکن نفیس پرویز انصاری نے بحسن و خوبی انجام دیے ۔تمام شعراء نے اپنا معیاری اور بہترین کلام پیش کیا ۔سامعین نے شعرا ء کو بھرپور داد وتحسین سے نوازا۔صغیر احمد انصاری ،محمدہارون ،محمدعمران ،محمدشاہد،محمدراشد،محمداکرم،محمداسلم،شاکرعلی ،فرمان احمد ،مزمل حسین وغیرہ خاص طورپر محفل میں شریک ہوئے۔شعری محفل کا آغاز نعت پاک سے ہوا ۔

Related posts

بیت المقدس اور ارض فلسطین کی تاریخ سے امت مسلمہ کو واقف کروانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

Paigam Madre Watan

ہزاروں کی تعداد و پر نم آنکھوں سے جناب محمد زماں رحمہ اللہ سپردخاک

Paigam Madre Watan

چیئرمین بی سی کمیشن ( مماثل مرکزی کابینہ وزیر) سے سفیر برائے عالمی امن کی خیر سگالی مُلاقات

Paigam Madre Watan

Leave a Comment