National قومی خبریں

مہاراشٹر: ٹرین میں ظلم کے شکار بزرگ سے عمران پرتاپ گڑھی نے اسپتال میں کی ملاقات، ہر ممکن مدد کا دلایا بھروسہ

کانگریس کا کہنا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں اپنی شکست کو دیکھ کر بی جے پی بوکھلا گئی ہے، لیکن ہم انہیں بتا دیں کہ مہاراشٹر کی عوام اب ان کی نفرت والی سیاست کو مزید برداشت نہیں کرے گی نئی دہلی: گزشتہ دنوں مہاراشٹر کی ایک ٹرین میں کچھ شر پسندوں نے ایک مسلم بزرگ کو زد و کوب کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئی تھی۔ ظلم کے شکار بزرگ شخص کا نام اشرف علی ہے جن کا ممبئی کے اسپتال میں ابھی علاج چل رہا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے آج ان سے اسپتال میں ملاقات کی اور بھروسہ دلایا کہ نہ صرف ان کا بہتر علاج کیا جائے گا بلکہ ہر طرح کی مدد بھی پہنچائی جائے گی۔اس ملاقات کی ویڈیو عمران پرتاپ گڑھی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’مہاراشٹر کی ٹرین میں جن بزرگ کے ساتھ مار پیٹ کی گئی تھی، آج ممبئی کے سائن اسپتال میں پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’چھترپتی شیواجی مہاراج اور بابا صاحب امبیڈکر جی کی اس زمین پر نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ آنے والے اسمبلی انتخاب میں ممکنہ شکست کو دیکھ کر بی جے پی حکومت بوکھلائی ہوئی ہے، نظامِ قانون پوری طرح فیل ہے، بزرگ اشرف علی جی کو بہت چوٹ لگی ہے، وہ ڈاکٹروں کی دیکھ ریکھ میں ہیں۔‘‘کانگریس نے بھی اس ویڈیو کو اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ پارٹی نے اس تعلق سے لکھا ہے کہ ’’مہاراشٹر کی ٹرین میں مار پیٹ کے شکار بزرگ اشرف علی سے کانگریس اقلیتی محکمہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے ملاقات کی اور ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلایا۔‘‘ ساتھ ہی پارٹی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’آئندہ اسمبلی انتخاب میں اپنی شکست دیکھ کر بی جے پی بوکھلا گئی ہے، لیکن ہم انہیں بتا دیں کہ مہاراشٹر کی عوام اب ان کی نفرت والی سیاست کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔ ہندوستان محبت کا ملک ہے، یہاں نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘قابل ذکر ہے کہ جب مسلم بزرگ شخص کی پٹائی کی خبر سامنے آئی تھی تو عمران پرتاپ گڑھی لندن میں تھے۔ وہاں سے انھوں نے اشرف علی کی خیریت دریافت کی تھی اور سوشل میڈیا پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ انہوں نے اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں پی ایم مودی کے ساتھ ساتھ وزیر ریل اشونی ویشنو کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’یہ ہے مودی جی کا نیا ہندوستان، ٹرین میں سفر کر رہے ایک بزرگ مسلم کو ایک پوری بھیڑ گھیر کر مار رہی ہے، مذہب پر مبنی گالیاں دے رہی ہے اور یہ سب ہو رہا ہے سرکاری تحفظ میں۔ مہاراشٹر کے ایگت پوری کے پاس کی بتائی جا رہی یہ ویڈیو کتنی دردناک ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’’کیا ہندوستان کی ٹرینوں میں سفر اب ایسی ہو گئی ہے کہ کوئی بھی بھیڑ کسی کو بھی پیٹ سکتی ہے؟ اشونی ویشنو جی کیا ایسے واقعات آپ کی جانکاری میں نہیں آتے، نریندر مودی جی کیا یہ وہی امرت کال ہے جس کی آپ تعریف کرتے ہیں؟‘‘

Related posts

جھارکھنڈ میںایس ڈی پی آئی نے ہزاری باغ اور راج محل لو ک سبھا حلقوں سے امیدواروں کو اتارا

Paigam Madre Watan

کرنا ٹک کے مسلم اراکین مسلمانوں کے مسائل پر اسمبلی میں آواز اٹھائیں یا پھر استعفی دیں ۔ ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ

Paigam Madre Watan

خادمین امت کی جانب سے قرآن فہمی پروگرام-۱۷ کا اعلان

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar