Parwaz پرواز’اے خدا تجھ کو زیبا بڑائی‘ by Paigam Madre Watan13 ستمبر 202413 ستمبر 2024 تصنیف:مولانا عزیز الرحمن سلفی ماخوذ: شعری مجموعہ پرواز (مطبوع) رب کی تعریف میں لب کشائی جس کی عالم پہ کشور کشائی اے خدا تجھ کو زیبا بڑائی حمد میں تیری ساری خدائی تیری ہی حمد گاتی ہیں چڑیاں جب بھی چڑیا کوئی چہچہائی طور تیری تجلی سے روشن صبح کی روشنی تیری لائی حسن گلشن کا توہی محافظ بادلوں پہ بھی فرماں روائی تونے تاروں کو بھی روشنی دی چاند میں تیری جلوہ نمائی مہر تاباں کو تونے نکالا روشنی تیری اس میں سمائی ساری دنیا ہے بس تیری محتاج چار سو تیری بخشش ہے چھائی جب بھی جس وقت چاہے تو دیدے شہ کے ہاتھوں میں کاسہ گدائی اے خدا میں سراپا گنہگار معاف کردے مری کج ادائی ہے عزیزؔ یہ ضروری سبھی کو بس اسی درپہ ہو جبہ سائی