Rashhat-E-Qalam رشحات قلم

شیخ احمد مجتبیٰ سلفی مدنی

شیخ احمد مجتبی سلفی مدنی بہار میں چمپارن کے رہنے والے تھے، ان کے والد مولوی تھی، مدرسہ میں پڑھاتے تھے، شیخ احمد مجتبی کئی جگہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد جامعہ سلفیہ آئے اور یہاں سے عالمیت اور فضیلت کا کورس مکمل کیا، پھر جامعہ اسلامیہ میں داخل ہوئے ، یہاں بی اے کورس مکمل کیا اور ماجستیرمیں داخلہ مل گیا، اہل وعیال کے ساتھ مدینہ رہتے تھے، ماجستیر مکمل کرنے کے بعد جامعہ سلفیہ آگئے ۸۸-۱۹۸۷ء؁ میں جب ہم مدینہ طیبہ گئے تو یہ بنارس چلے آئے تھے، پہلے میری کوئی جان پہچان نہیں تھی مگر مستقل رہنے کے بعد معلوم ہوا کہ بڑے اچھے دوست ہیں، کئی سال جامعہ میں تدریس اور تحقیق وتالیف کا کام کیا ، تعلیقات علی النسائی کی ازسر نو تحقیق وتعلیق مکمل ہونے کے بعد اسے پاکستان کے کسی شخص کو چھاپنے کے لیے دیا۔ تحقیق وتعلیق میں بہتر گہرا مطالعہ تھا۔ پھر دہلی دار الدعوۃ میں منتقل ہو گئے، یہ پریوائی کا ادارہ ہے۔ اور عبد الرحمٰن کے ہاتھ میں یہ بہت پہلے سے تھا، وہاں کئی کتابوں کی تحقیق وتعلیق کی مگر ان کا نام کسی کتاب کے سرِورق پر نہیں ہے، پریوائی کا جادو ان پر حاوی ہے اس کے منشاء کے مطابق ان کا کام ہوتا ہے۔ ایک مرتبہ چمپارن جانے کا موقع ملا تو ان کے گھر بھی گیا۔ کمر کے درد کے علاج کے لیے جب دہلی گیا تو انہیں کی رہائش گاہ پر میں نے قیام کیا۔ ۴؍۵ روز رہ کر گئے، ان پورے دنوں میں انہیں کے گھر قیام کیا۔ ضیافت کا بہت خیال رہا، اور واپسی پر اپنے بڑے لڑکے کو اسٹیشن تک بھیجا۔ بہت سیدھے سادے آدمی ہیں اللہ تعالیٰ ان کی نیکیوں کا اچھا بدلا دنیا وآخرت میں عطا فرمائے۔ آج کل پریوائی کے ادارہ لال گوپال گنج میں صحیحین پڑھاتے ہیں۔

Related posts

دعوت وتبلیغ اور تحریک

Paigam Madre Watan

دادا کی سچائی اور عہد کی پابندی

Paigam Madre Watan

حدیث کی تدریس کا طریقہ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar