International بین الاقوامی خبریں

نیپال صوبائی تبلیغی اجتماع پر حکومتی پابندی کے تناظر میں جمعیت علماء روتہٹ نیپال کی خصوصی میٹنگ 13/جنوری کو منعقد ہوگی!

جیسا کہ آپ حضرات کو بخوبی معلوم ہے کہ ضلع روتہٹ کے پروہا نگر پالیکا وارڈ نمبر (8)’ نرکٹیا’ بستی میں ایک صوبائی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں بڑی ہی زور وشور پر تھی؛مگر نیپال حکومت نے چند دنوں قبل اجتماع کے انعقاد پر سخت پابندی عائد کردیا ہے۔ جس سے مسلمان چیں بہ جبیں ہونے کے ساتھ نا اُمیدی و مایوسی اور ہراس کے شکار ہیں ۔ کیوں کہ نیپال میں اب تک دینی اجتماع کے انعقاد پر حکومت کی جانب سے کبھی بھی کسی طرح کی کوئی پابندی عائد نہیں ہوئی تھی۔  اسی تناظر میں: یعنی حکومتی پابندی اور تبلیغی اجتماع کے انعقاد پر غور وفکر کی خاطر جمعیت علماء روتہٹ نیپال کے اصحاب: حضرت مولانا محمد خیر الدین صاحب مظاہری (جنرل سکریٹری جمعیت علماء روتہٹ نیپال) مولانا انوارالحق قاسمی (ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال) نے علماء کرام،دعاة عظام اور دانشورانِ ملت کی ایک اہم میٹنگ 13/جنوری 2025ء مطابق 12/رجب المرجب 1446ھ 29/گتے پوس بکرمی، سوموار کو، بعد نماز ظہر ‘راجپور ڈبڑا والی مسجد ‘میں رکھی ہے۔ جس میں روتہٹ کے جمعیت علماء نیپال کے مرکزی ذمے داران ،جمعیت علماء روتہٹ نیپال کے ذمے داران و جملہ ارکان،مدارس اسلامیہ ضلع روتہٹ کے نظما و صدور، تبلیغی جماعت ضلع روتہٹ کے جملہ حلقوں کے امرا اور دعوتی احباب سے شرکت کی خصوصی درخواست ہے۔

Related posts

مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب کے انتقال پر علمائے نیپال کے تعزیتی پیغامات

Paigam Madre Watan

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے ہزاروں علماء ودانشوران اور دعاۃ کو عمرے کی خصوصی دعوت

Paigam Madre Watan

جمعیت علماء اہل حدیث نیپال کی انتخابی میٹنگ کا انعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar