Delhi دہلی

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام سہ روزہ ورکشاپ کا دوسرا دن

ممبئی/دہلی: قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام ’خواب، کتاب اور بچے‘ کے عنوان سے بچوں کے ادب پر سہ روزہ ورکشاپ اور نمائش کتب و فروخت کے اہتمام کے دوسرے دن کا آغاز ڈائریکٹر شمس اقبال صاحب کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ اس لیے اہم ہے کہ جب ہم تعلیم یافتہ سماج کی بات کرتے ہیں تو اس کا اہم پہلو بچے اور نوجوان ہیں جن کی تربیت اور تعلیم ہماری ذمہ داری ہے۔ بچے سماج کا آئینہ ہوتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت اردو کے اہم قلمکاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ قومی اردو کونسل تخلیق کار اور قارئین کے درمیان رشتہ جوڑنے کی اہم کوشش کر رہی ہے۔ پہلے تکنیکی سیشن میں شاہ تاج خان نے ’پرپل ڈے‘، ایم مبین نے ’اے آئی اسکول‘، اقبال برکی نے ’محبت‘، اقبال نیازی نے ’لیزم‘، مشتاق کریمی نے ’انکہی کہانی‘ کے عنوان سے کہانیاں سنائیں جن پر ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ لنچ کے بعد دوسرے تکنیکی سیشن کا آغاز اسلم پرویز کی کہانی چاول کے دو دانے، آفتاب حسنین نے ’دادا صاحب پھالکے‘، فرحان حنیف وارثی نے ’ریان کا سورج اور نانی‘، صادقہ نواب سحر نے ’ممبئی کا میوزیم‘ اور شجاع الدین شاہد نے ’ہمت مرداں‘ کے عنوان سے کہانیاں پیش کیں۔ واضح رہے کہ یہ سہ روزہ ورکشاپ 21 جنوری تا 23 جنوری 2025 تک چلے گا۔ اس ورکشاپ کی خصوصیت یہ رہی کہ بنا کسی مصلحت اور بھید بھاؤ کے کہانیوں پر سب نے کھل کر گفتگو کی اور کہانیوں کو بہتر بنانے کے لیے اپنے اپنے سجھاؤ پیش کیے۔ اس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ اور طالبات بھی شریک ہوئے اور انھوں نے بھی کہانیوں پر اپنی رائے کا بے جھجھک ہوکر بڑی بے باکی سے اظہار کیا۔

Related posts

جواہر لال نہرو یونی ورسٹی میں پروفیسر غضنفر کا ایک توسیعی خطبہ بنام "افسانے کی روایت اور فن”

Paigam Madre Watan

کیجریوال کے سرکاری اسکولوں کے طلباء نے طلباء کے کاروباریوں کے لئے ہنر مندی کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ ‘یوتھ آئیڈیاتھون’ میں ملک بھر کے اسکولوں کو پیچھے چھوڑ دیا

Paigam Madre Watan

آپ ایم ایل اے درگیش پاٹھک نے 100 کوارٹر کرول باغ میں آنکھوں کے مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar