Parwaz پرواز

(۲) لذت ملی وہاں جاکر

دل و نگاہ کو جنت ملی وہاں جاکر
اس اضطراب کو راحت ملی وہاں جاکر
حیات ساری کٹی تھی گناہ گاری میں
گرا کے اشک مسرت ملی وہاں جا کر
ہر اک مقام پہ رہزن لگے ہیں ایماں کے
یقین و عزم کو قوت ملی وہاں جا کر
نسیم ذکر کی خوشبو فضاء خلد بریں
بہشت پاک کی نکہت ملی وہاں جا کر
بشکل حور و ملک وہ قطار انساں کی
ظہور خاک کو عظمت ملی وہاں جا کر
سکون قلب پریشاں، قرار ذہن و دماغ
نگاہ شوق کو لذت ملی وہاں جا کر

Related posts

’حمدخدائے ذوالجلال‘

Paigam Madre Watan

’آرزو‘

Paigam Madre Watan

مشفق مکرم جناب حید رقریشی صاحب ’جرمنی‘ سے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment