Delhi دہلی

بھارت بھارتی کی طرف سے بنگلورو میں کے .ای. بی انجینئیرس ایسو سی ایشن کے ہال میں منعقد 3 روزہ قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ بخوبی اختتام پذیر:

نئی دہلی،  سماجی وفلاحی تنظیم اور بھارت کووشو گرو بنانے کے مقصد سے سالوں سے کام کر رہی بھارت بھارتی ( آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم) کے بینر تلے بنگلورو میں واقع کے .ای. بی انجینئیرس ایسو سی ایشن کے ہال میں منعقدہ 3 روزہ قومی مجلس عاملہ میٹنگ آج بخوبی اختتام پذیر ہوگئی، جس میں بھارت بھارتی کے سینئر عہدیداروں اور ذمہ داروں نے شر کت کی۔ آخر ی روز بھارت بھارتی کی جانب سے یہاں بہت ہی شاندار انداز میں بھارتی بھوشن ایوارڈ ز:2025 کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کی صدارت بھارت بھارتی کے ایگزیکٹو صدر جناب ونے پاترالے صاحب نے کی، جبکہ سرپرستی گنپتی ہیگڑے جی اور جناب جگن ناتھ کنجابہاری سوئن نے پروگرام کی قیادت کی۔ دراصل اس تقریب میں ہندوستان کی بہترین اور اعلیٰ شخصیات کی آمد دیکھی گئی، جس میں کرناٹک ہائی کورٹ کے سابق جسٹس شری کرشن بھٹ اور کر ناٹک کے سابق نائب وزیراعلی ڈاکٹر سی این اسوتھ نارائن (ملیشورم، بی جے پی کے ایم ایل اے) سمیت کئی سینئر افسران، یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، صنعتکار اور مختلف سیاسی وسماجی لوگوں نے خصوصی طور پر اپنی موجودگی درج کرائی۔ پروگرام میں ہندوستان بھر کی مختلف شخصیات کوانکی سماج کے دبے کچلے لوگوں کی مدد اورتعاون کر نے کی بنیاد پر انکی نہ صرف عزت افزائی کی گئی، بلکہ انہیں شیلڈ اور سرٹیفکٹ سے بھی نوازا گیا۔ وہیں یہ بڑے فخرکی بات ہے کہ حج کمیٹی اوف انڈیا اور سینٹرل وقف کو نسل (حکومت) کے سابق رکن اور اوکھلا حلقہ سے بی جے پی سے ایم ایل اے کا چناؤ لڑنے والے، یہی نہیں فی الوقت پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کے قومی چیف کورڈینیٹر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے الحاج محمد عرفان احمد صاحب ایسی با وقار تنظیم کی جانب سے اور بہترین پروگرام میں اہم شخصیات کے ہاتھوں اعزاز حاصل ہوا۔ بتادیں کہ ملک بھر میں اقلیتوں بالخصوص پسماندہ مسلمانوں کی فلاح و بہبودگی کیلئے کام کر نے پرالحاج محمد عرفان احمد کوخصوصی طور پر بھارتی بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا، اسکے علاوہ بھوپال سے سنجے بھائی پٹیل، بنگلورو سے کا نتی بھائی پٹیل، دیپک جی کرپے (دیواس)، مہیش چھابریا (گلوبل سندھی سماج)، بھگت رام جی چھابڑا (بھارتیہ سندھوسبھا)، سومے شیکھرن نارائن (گلوبل نائر سماج)، اتم پرکاش اگروال(اگروہ وکاس ٹرسٹ)، رام سبرامنیم (سوراشٹرتمل سنگم)، کے.اُدے کمار (بھارت کلاسنگم)، سریش جی جین(جین سماج ہندومہاسبھا)، سردار بوٹا سنگھ جی (گرنتھی گرودوارا بنگلورو)، رام لعل سیوالیہ (ورلڈ جاٹ مہاسبھا)، رویندر پاٹل (سابق ڈپٹی مئیر،سورت)، رامداس جی (سوم ونشی سہسترا جن شتریہ سما ج بنگلورو)، ڈاکٹر جدگیش بھائی پٹیل (سابق میئر سورت)، کرشن گوپال سیکریٹری، بھارت کلا سنگم کویم بٹور و دیگر شامل ہیں۔خیال رہے کہ اس تنظیم میں آر ایس ایس کے سابق پرچارک اور سینئر عہدیدار رہے قریب 26 اہم لوگ اپنی زمہ داری بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔
اس سلسلے میں بھارت بھارتی کے ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب اور جموں وکشمیر کے انچارج الحاج محمد عرفان احمد صاحب نے بتایا کہ بھارت بھارتی جو ملک بھر میں مختلف زبانوں اور صوبوں کے لوگوں کیساتھ مل کر ایک بہتر اور شاندار ہندوستان بنانے کے مقصد سے چل رہی ہے، البتہ آج ہماری قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔ تاہم الحاج عرفان جی نے بتایا کہ بھارت بھارتی، ایک بھارت شریسٹھا بھارت کے مقصد سے مختلف ریاستی زبانوں کے لوگوں کوجوڑ نے اور ہندوستان کو وشوگرو بنانے کی سمت کام کر رہی ہے۔آخر میں بھارت بھارتی کے قومی سنگھٹن جنرل سیکریٹری جگن ناتھ کنجابہاری سوئن صاحب نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کو کا میاب بنانے میں انیتاآچاریہ، ریناگہولت، گیتااگروال، سادھنا راؤ اور پنکی بنسل ودیگر کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔ وہیں سینٹرل وقف کونسل اور آ ل انڈیا حج کمیٹی کے سابق رُکن محمد عرفان احمدصاحب نے خصوصی ایوارڈ ملنے پرمیڈیا سے خاص بات چیت میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب میرے والدین اور میرے چاہنے والوں کی مہربانیوں اورخصوصی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور لوگوں کو پوری طرح سے یقین دلاتا ہوں کہ میں آگے بھی اسی طرح عوام بالخصوص ضرورتمندوں، غریبوں، یتیموں، مظلومو ں، بیواؤں، بے سہاروں اور پسماندہ معاشرے کی پُر جوش اور بھرپور حوصلوں کیساتھ خدمت کرتا رہوں گا اور میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں جو مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، لہذا میری کامیابی اور عمردرازی کیساتھ اچھی صحتیابی کیلئے ہمہ وقت دعا کرتے رہیں۔

Related posts

امریکہ میں ہندوستانی طالبہ جھانوی کنڈولا کی بدقسمت موت پر فوری کارروائی کی اپیل کی – ایم پی سواتی مالیوال نے وزیر خارجہ مسٹر ایس جے شنکر سے اپیل کی

Paigam Madre Watan

کس قدر ہے خوبصورت ہے خوشنمادارالہدی

Paigam Madre Watan

پینتیسویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس بحسن و خوبی ختتام پذیر

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar