Education تعلیم

اردو یونیورسٹی میں فزکس کی بین الاقوامی کانفرنس کا اختتام

حیدرآباد، شعبۂ فزکس، اسکول آف سائنسز، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے عملی طبیعیات میں موجودہ پیشرفت (ICCAAP-25) پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد عمل میں آیا۔ ڈاکٹر ایم وینکٹ رتنم، سائنسدان اور سربراہ، (NARL) محکمہ خلائی، حکومت ہند، گڈانکی، نے آب و ہوا کے مسائل پر ایک لیکچر دیا، جس میں گرین ہاؤس اثر، اور ماحول کی حرکیات پر توجہ دی گئی۔جناب سنجے بسواس، سائنسدان، ڈی آر ڈی او حیدرآباد، نے دفاعی ایپلی کیشنز کے لیے بیٹری ٹیکنالوجیز، بشمول میزائل اور بحری نظاموں میں ان کے ممکنہ استعمال پر اپنی اولین تحقیق کے متعلق معلومات فراہم کیں۔پروفیسر ایم اے شاہ، شعبہ طبیعیات، این آئی ٹی، سری نگر، نے میٹل آکسائیڈ/ہائیڈرو آکسائیڈ نینو میٹریل کی ترکیب کے لیے ایک متبادل بائیو سیف اور بائیو کمپیٹیبل طریقہ پیش کیا۔ڈاکٹر سنیتا اے پی، رجسٹرار، سری نارائنا گرو اوپن یونیورسٹی، کولم، کیرالہ نے خاص طور پر پانی کی اسپلیٹنگ کے ذریعے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر روی مسرا، ڈپارٹمنٹ آف میٹریل سائنس اینڈ انجینئرنگ، سوانسی یونیورسٹی، یو کے نے ابھرتی ہوئی فوٹوولٹکس پر اپنا خطاب کیا۔ جس میں بڑے پیمانے پر فیبرکیشن کے مواد اور آلات کا احاطہ کیا گیا تھا۔ڈاکٹر آئی ایم نور، سنٹر فار فاؤنڈیشن اسٹڈیز ان سائنس آف یونیورسٹی پوترا، ملائیشیا نے لیتھیم آئن بیٹریوں (LIBs) کے لیے پولیمر الیکٹرولائٹس پر اپنی تحقیق پیش کی۔ بہت سے نامور مقررین نے بھی فزکس کے مختلف شعبوں میں اپنا تحقیقی کام پیش کیا ہے۔ اختتامی سیشن کی صدارت وائس چانسلر، پروفیسر سید عین الحسن، نے صدارتی خطاب کیا، کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین ستائش کی اور مزید تحقیق پر زور دیا۔ سیشن میں ممتاز ماہرین تعلیم پروفیسر پی کے سریش (ڈین، اسکول آف فزکس، یونیورسٹی آف حیدرآباد) اور پروفیسر ایس اے ہاشمی (ڈپارٹمنٹ آف فزکس اینڈ ایسٹرو فزکس، دہلی یونیورسٹی) نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی پروفیسر پی کے سریش نے تکنیکی ترقی میں عملی طبیعیات کے استعمال پر زور دیا جبکہ مہمان اعزازی پروفیسر ایس اے ہاشمی نے سائنسی ترقی کو آگے بڑھانے میں بین موضوعاتی تحقیق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ICCAAP-2025 کے کنوینر ڈاکٹر محمد صادق نے کانفرنس کی رپورٹ پیش کی جس میں اہم بات چیت، اختراعی تحقیق، اور کانفرنس کے دوران کیے گئے نئے اشتراک کا ذکر تھا۔ تقریب کے اختتام پر اسناد اور انعامات کی تقسیم عمل میں آئی جس میں شاندار تحقیقی مقالات کو تسلیم کیا گیا۔

Related posts

مانو کے ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن میں داخلے جاری

Paigam Madre Watan

شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیراہتمام ٹرینی ٹیچرس۔ریسڈینٹ مینٹرس ملازمت کے مواقع

Paigam Madre Watan

شکیل احمد کو شعبہ نظم و نسق عامہ میں ڈاکٹریٹ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar