Articles مضامین

جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے

جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے
وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے

اگر خون کم بنے، بلغم زیادہ
تو کھا گاجر، چنے، شلجم زیادہ

جگر کے بل پہ ہے انسان جیتا
ضعفِ جگر ہے تو کھا پپیتا

جگر میں ہو اگر گرمی کا احساس
مربہ آملہ کھا یا اناناس

اگر ہوتی ہے معدہ میں گرانی
تو پی لے سونف یا ادرک کا پانی

تھکن سے ہو اگر عضلات ڈھیلے
تو فوراً دودھ گرما گرم پی لے

جو دکھتا ہو گلا نزلے کے مارے
تو کر نمکین پانی کے غرارے

اگر ہو درد سے دانتوں سے بے کل
تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مل

جو طاقت میں کمی ہوتی ہو محسوس
تو مصری کی ڈلی ملتان کی چوس

شفا چاہیے اگر کھانسی سے جلدی
تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی

دمہ میں یہ غذا بے شک ہے اچھی
کھٹائی چھوڑ کھا دریا کی مچھلی

اگر تمہیں لگے جاڑے میں ٹھنڈی
تو استعمال کر انڈے کی زردی

جو بدہضمی میں چاہے تو افاقہ
تو دو ایک وقت کا کر لے تو فاقہ

Related posts

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ :مستقبل تابناک اور امکانات روشن

Paigam Madre Watan

عبیداللہ خان اعظمی کا قوم کے غداروں پر چشم کشا بیان

Paigam Madre Watan

एमईपी का गठन और कानूनी कठिनाइयों का अंतहीन संघर्ष

Paigam Madre Watan

Leave a Comment