Delhi دہلی

ایس ڈی پی آئی کی جانب سے نئی دہلی میں دعوت افطار کا اہتمام ، سرکردہ رہنمائوں کی شرکت

نئی دہلی ۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی جانب سے، 12 مارچ 2025 کو نظام الدین نئی دہلی میں ایک افطار گیٹ ٹوگیدر کا اہتمام کیا۔ معزز مہمانوں اور ایس ڈی پی آئی لیڈروں کی موجودگی نے اجتماعیت کو فروغ دینے اور سماجی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پارٹی کے عزم کو اجاگر کیا۔ایس ڈی پی آئی کے دعوت افطار میں مندرجہ ذیل مہمان خصوصی شامل رہے ،امرجیت سنگھ دولت ، سابق آئی بی چیف، سابق را چیف، اور پی ایم او میں جے اینڈ کے کے مشیر،او پی شاہ،سکینڈا ٹریک ڈپلومیٹ، مصنف، ہند پاک تعلقات کے ماہر، اور سینٹر فار پیس اینڈ ہارمونی کے صدر، مولانا عبید اللہ خان اعظمیسابق ایم پی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر، مولانا فضل الرحیم ،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری، جسٹس اقبال احمد انصاریپٹنہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ،شاہد محمد خواجہ ،مولانا آزاد نیشنل اوپن اردو یونیورسٹی کے چانسلر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق رجسٹرار، ڈوکیٹ موہت شرما،سوشل میڈیا انفلواینسر ،میرواعظ، کشمیر،کشمیر سے نمائندہ ،گروچرن سنگھ ،کمیونٹی لیڈر اور ایکٹوسٹ سمیت کئی دیگر معزیزن کارکنان اور نئی دہلی کے رہائشی موجود تھے۔ دعوت افطار میں ایس ڈی پی آئی کے قومی نائب صدور محمد شفیع، ایڈوکیٹ شرف الدین احمد، بی ایم کامبلے، قومی جنرل سکریٹری یاسمین فاروقی موجود رہے۔ عبدالقادر (دہلی ریاستی انچارج)، معید ہاشمی (ریاستی صدر، دہلی) نے تقریب کا انتظام کیا۔

Related posts

گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی کی تعزیتی نشست میں شریک ہوئے کیجریوال

Paigam Madre Watan

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف 7 اپریل کو ملک گیر اجتماعی بھوک ہڑتال : AAP

Paigam Madre Watan

میں بھی کیجریوال مہم نے واضح کردیا کہ دہلی کی عوام کیجریوال کے ساتھ ہے، عوام نے کہا، کیجریوال کو کسی بھی حال میں استعفیٰ نہیں دینا چاہئے: آپ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment