National قومی خبریں

پنجاب میں "آپ” حکومت کے تین بڑے ہدف: نشے کا خاتمہ، ہر بچے کو معیاری تعلیم، اور روزگار دینا: کیجریوال

"آپ” حکومت بچوں کو خود مختار اور باوقار بنانے کے لیے خصوصی طور پر ہنر مندی کی تربیت پر توجہ دے رہی ہے: بھگونت مان


6 جولائی، نئی دہلی؍پنجاب: قومی حصولیابی سروے 2024 (NAS) میں پنجاب کو پورے بھارت میں پہلا مقام حاصل ہونے پر "عام آدمی پارٹی” کی حکومت نے ریاستی سطح پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی۔ سنگرور میں منعقد اس تقریب کے مہمانِ خصوصی "آپ” کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اس کامیابی کا سہرا تمام اساتذہ اور پرنسپلز کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ "آپ” حکومت کے تین بڑے مقاصد ہیں:
1. نشہ ختم کرنا اور بچوں کو دوبارہ نشے کی طرف جانے سے روکنا؛
2. ہر بچے کو بہترین تعلیم دینا
3. ہر بچے کو روزگار یا کمائی کے قابل بنانا۔
کیجریوال نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے اساتذہ اور بچوں کو اچھا ماحول نہیں دیا۔ لیکن "آپ” حکومت نے جیسے ہی ماحول فراہم کیا، اساتذہ نے کمال کر دکھایا اور پنجاب کو نمبر 1 بنا دیا۔ اب سرکاری اسکولوں کے بچوں میں غیر معمولی اعتماد نظر آ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2022 سے قبل پنجاب میں کانگریس اور اکالی دل کی حکومتیں تھیں، مگر کسی بھی حکومت نے اساتذہ کو وزیرِ اعلیٰ یا وزراء سے آمنے سامنے بات کرنے کا موقع نہیں دیا۔ "آپ” حکومت کے قیام کے بعد یہ انقلابی تبدیلی آئی ہے۔ NAS سروے میں 2017 میں پنجاب 29ویں مقام پر تھا، لیکن اب تمام زمرہ جات میں پنجاب نمبر 1 پر آ گیا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ اساتذہ کو بااختیار بنانے، انفراسٹرکچر بہتر بنانے، انہیں بیرونِ ملک تربیت کے مواقع دینے، اور کئی دیگر اقدامات نے اس کامیابی کی بنیاد رکھی۔ دہلی کی طرح اب پنجاب میں بھی وہی اساتذہ جنہیں نکما کہا جاتا تھا، بہترین نتائج دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ اور جے ای ای جیسے مشکل امتحانات میں پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے بچوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں: نیٹ میں 850، جے ای ای مین میں 250 اور جے ای ای ایڈوانس میں 44 بچے کامیاب ہوئے۔ یہ سب اساتذہ کی محنت اور حکومت کے فراہم کردہ ماحول کا نتیجہ ہے۔
نشے کے خلاف سخت اقدامات:
کیجریوال نے کہا کہ "آپ” حکومت نے نشے کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔ اب تک 17-18 ہزار نشہ فروشوں کو جیل بھیجا جا چکا ہے۔ نشہ فروشوں کے گھروں پر بلڈوزر چلایا جا رہا ہے۔ یہ سیاسی عزم پہلے کسی حکومت میں نہیں دیکھا گیا۔ ہر اسکول کو عہد کرنا ہوگا کہ کوئی بھی بچہ نشے میں مبتلا نہ ہو۔ اگر ایسا ہو تو اسے باہر نکالنے کی ذمہ داری اسکول اور اساتذہ کی ہے۔
تعلیم کے ساتھ روزگار بھی ضروری:
کیجریوال نے کہا کہ اگر کوئی بچہ ڈگری لے کر روزگار کے لیے در در کی ٹھوکریں کھاتا پھرے تو ایسی تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں۔ "آپ” حکومت نے "بزنس بلاسٹرز” پروگرام شروع کیا ہے تاکہ بچے اپنی روزی خود کما سکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ 12ویں کے بعد غریب گھرانوں کے بچے تعلیم چھوڑنے کے باوجود اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔
"آپ” حکومت ہر قدم عام انسان کی بھلائی کے لیے اٹھا رہی ہے: بھگونت مان
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ ریاستی حکومت کی کوششوں کی وجہ سے آج پنجاب NAS میں پہلے مقام پر ہے، جب کہ 2017 میں یہ 29ویں پوزیشن پر تھا۔ اساتذہ نے ریاست کو نمبر ایک بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ طلباء کو پنجاب کی ثقافتی وراثت سے روشناس کرائیں تاکہ وہ اپنی جڑوں سے جڑے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ "آپ” اور کیجریوال کی کوششوں کی بدولت آج تعلیم، صحت اور بجلی جیسے موضوعات سیاست کے مرکز میں آ چکے ہیں، جنہیں پہلے کسی پارٹی نے اہمیت نہیں دی تھی۔بھگونت مان نے کہا کہ ریاستی حکومت اب طلباء کو اسکول کی سطح پر معیاری تعلیم دے کر ان کی تقدیر سنوارنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریاست میں "تعلیمی انقلاب” شروع ہو چکا ہے، جس نے سماجی و معاشی رکاوٹوں کو توڑ کر بچوں کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کے درمیان بہتر رابطے کے لیے سرکاری اسکولوں میں پی ٹی ایم (پیرنٹس-ٹیچر میٹنگ) کا آغاز کیا گیا ہے، جو پہلے صرف پرائیویٹ اسکولوں میں ہوتا تھا۔ اب تک 54,000 سے زائد نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دی جا چکی ہیں۔

Related posts

لوک سبھا انتخابات2024: کیرالہ میں ایس ڈی پی آئی UDF کی حمایت کرے گی – اشرف مولوی

Paigam Madre Watan

डॉ. नौहेरा शेख ने हैदराबाद सांसद सीट के लिए नामांकन दाखिल किया

Paigam Madre Watan

اہل فلسطین کی جرأت کو سلام، عارضی جنگ بندی فلسطین کی فتح اور اسرائیل کی شکست ہے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar