Education تعلیم

ٹی ای ٹی کا امتحان دینے والوں کے لیے اہم اطلاع

ٹی ٹی کا پیپر فرسٹ اور پیپر سیکنڈ دینے والے خواہشمندان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مالیگاوں ایجوکیشن فورم کہ روح رواں محترم جناب ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی ایما پر فورم  کی جانب سے 16 نومبر 2025 بروز اتوار صبح ٹھیک10 بجے ( مین ایگزام سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل)ٹی ای ٹی کے پریکٹس پیپر کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں فورم کی جانب سے رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔ خواہشمندان سے گزارش کی جاتی ہے کہ پریکٹس پیپر میں شریک ہو کر اپنا محاسبہ کریں۔ رجسٹریشن کے لیے   اپنا نام نیو ماڈرن زیراکس چونا بھٹی یا صدیقی زیراکس بھکو چوک پر  درج کرائیں۔ رجسٹریشن فیس 60 روپیہ  فارم جمع کراتے وقت ادا کرنی ہوگی۔ خاص بات یہ کہ اس امتحان کے لیے او ایم ار شیٹ بھی فراہم کی جائے گی اور ایگزام کے بعد آنسر کی Answer key بھی دی جائے گی۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 نومبر 2025 ہے۔ نوٹ جو حضرات بیرون شہر اس امتحان کو منعقد کرنا چاہتے ہیں وہ بھی ہم سے رابطہ کریں۔ انہیں پریکٹس پیپر فراہم کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مالیگاؤں ایجوکیشن فورم کی جانب سے دو مرتبہ آل اور مہاراشٹر ٹی ای ٹی کا امتحان انتہائی کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جا چکا ہے۔ اس موقع سے ضرور بہ ضرور فائدہ اٹھائیں۔

Related posts

ثقافتی ورثے کا تحفظ آنے والی نسلوں کے لیے ضروری

Paigam Madre Watan

سائنس کے فروغ کے لیے تجسس کا ماحول ضروری

Paigam Madre Watan

نیشنل اردو ہائی اسکول، امبر ناتھ میں مقابلۂ بیت بازی 

Paigam Madre Watan

Leave a Comment