Blog

انڈین یونین مسلم لیگ کے اراکین پارلیمان نے جنتر منتر کے احتجاجی مقام کا دورہ کرکے طلباء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

انڈین یونین مسلم لیگ کے اراکین پارلیمان نے جنتر منتر کے احتجاجی مقام کا دورہ کرکے طلباء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل ) کے ممبران پارلیمنٹ ای ٹی۔ محمد بشیر، ڈاکٹر ایم پی۔ عبدالصمد صمدانی، عبدالوہاب، کے نواز غنی ، ایڈووکیٹ حارث بیران ،پریما چندرن ایم پی اور جارج فرانسس ایم پی نے 21 جولائی کو جنتر منتر کے احتجاجی مقام کا دورہ کیا اور بار بار امتحانی پیپر لیک ہونے اور منصفانہ اور شفاف طریقے سے امتحانات کے انعقاد میں مرکزی حکومت کی مبینہ ناکامی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اراکین پارلیمنٹ نے طلباء سے بات چیت کی اور ان کے احتساب کے مطالبے ، بشمول مرکزی وزیر تعلیم کے استعفیٰ کی حمایت کی، یہ کہتے ہوئے کہ بار بار ہونے والے لیکس نے لاکھوں طلباء کے مستقبل کو بری طرح متاثر کیا ہے اور امتحانی نظام پر عوام کا اعتماد ختم ہو گیا ہے۔

Related posts

پروفیسر ارشاد بیاروی کی والدہ کی تعزیت میں جلسہ

Paigam Madre Watan

लोकसभा चुनाव से पहले हैदराबाद में एमईपी की प्रेस कॉन्फ्रेंस

Paigam Madre Watan

हीरा ग्रुप के सपोर्टर्स ने प्रेसिडेंट, प्रधानमंत्री और चीफ जस्टिस को  लिखा लेटर। एजेंसियों के गलत और गैर-कानूनी कामों की जांच की मांग

Paigam Madre Watan