National قومی خبریں

مسلم تحریکوں کو تاریخی و فکری تناظر میں سمجھنے کی ضرورت/ جنید حارث انڈیا عرب کلچرل سینٹر میں’’ماہانہ لیکچرسریز‘‘کے دوسرے لیکچرکا انعقاد

مسلم تحریکوں کو تاریخی و فکری تناظر میں سمجھنے کی ضرورت/ جنید حارث
انڈیا عرب کلچرل سینٹر میں’’ماہانہ لیکچرسریز‘‘کے دوسرے لیکچرکا انعقاد

پریس ریلیز، نئی دہلی (25؍ستمبر2026) آج انڈیا عرب کلچرل سینٹر، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کی ریسرچ اسکالر سعدیہ خانم نے ’’ہندوستان میں مسلم فکری تحریک: ایک تعارف‘‘ کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا، اس میں انہوں نے مسلم فکری و احیائی تحریکوں کے تاریخی پس منظر اور مفہوم پر روشنی ڈالتے ہوئے سیاسی زوال، نوآبادیاتی اقتدار اور سماجی و مذہبی تبدیلیوں کے نتیجے میں احیائی فکر کے ظہور کا جائزہ لیا۔ان کی تحقیق کا موضوع ’’ہندوستان اور عرب دنیا میں مسلم احیائی تحریکوں کا مطالعہ ‘‘ ہے اور وہ پروفیسر ناصر رضا خان کی زیرنگرانی پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر آفتاب احمد، ڈائریکٹر، انڈیا عرب کلچرل سینٹر، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے کہا کہ سینٹر میں ریسرچ اسکالرس کی تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ’’ماہانہ لیکچر سیریز‘‘ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، اس کے تحت ہر ماہ ایک ریسرچ اسکالر اپنی پی ایچ ڈی تحقیق سے متعلق کسی موضوع پر مقالہ پیش کرتا ہے۔ یہ اسی سلسلے کا دوسرا لیکچر ہے۔نیز انہوں نے تمام ریسرچ اسکالرس کو آئندہ بھی اس ماہانہ لیکچر سیریز میں مسلسل شرکت کی ترغیب دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے لیکچرز علمی گفتگو، تحقیق اور علمی تبادلے کو مزید فروغ دینے کا ذریعہ بنیں گے۔پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے جناب جنید حارث، صدر، شعبہ اسلامک اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مسلم فکری تحریکوں کے آغاز و ارتقا، تجدید و اصلاح کے مفاہیم اور ان کے باہمی فرق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ان تحریکوں کے ظہور کے مختلف اسباب اور مسلم فکری تاریخ کے مطالعے میں ان کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے ریسرچ اسکالر کو تحقیق کے دائرہ کار اور اس کے بنیادی نکات کے حوالے سے مفید تجاویز اور علمی رہنمائی فراہم کی تاکہ تحقیق کو مزید موثر بنایا جا سکے اور موضوع کو وسیع تر تاریخی و فکری تناظر میں پیش کیا جا سکے۔پروگرام کا آغاز ایم اے کی طالبہ کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر احسن رضا، اسسٹنٹ پروفیسر (کنٹریکچوئل)نے انجام دیے۔ اسی دوران سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا۔ اس میں سینٹر کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔

Related posts

Suspected murderers enter bungalow by posing as ED officer

Paigam Madre Watan

یوم جمہوریہ کے موقع پر المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد

Paigam Madre Watan

11वें अंतर्राष्ट्रीय योग दिवस पर मोती महल वाटिका में दिखा ‘वससुधैव कुटुम्बकम्’ का भाव

Paigam Madre Watan