تحریکِ ادب کی 280 ویںماہانہ ادبی نشست
(امتیاز اظہرؔ):بتاریخ 30؍اکتوبر2026 ء بروز جمعہ بوقت شام 7 بجے ادارہ ’’ تحریکِ ادب‘‘ (بیل گچھیا، کولکاتا)کے زیرِ اہتمام 280 ویں ماہانہ ادبی نشست کاانعقاد محمدیہ جی۔ایس۔ایف۔پی۔ اسکول میں کیا گیاجس کی صدارت محترم مولانا عبدالرحمٰن جامی نے فرمائی جب کہ نظامت کے فرائض جنابب جاوید چکدینوی نے بہ حسن و خوبی انجام دیے۔مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد جمیل انجم ؔ، مولانا عبدالسبحان ندوی، محترم سعید آذر اور محترم انور علی انور تشریف لاے۔روایتی انداز میں ادب نواز ماسٹر محمد ابراہیم نے اپنے تمام شرکاء کا عطریات سے استقبال کیا۔محفل کا آغاز مولانا عبدالرحمٰن جامی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، ساتھ ہی سورۃ االماعون کا ترجمہ و تفسیر بھی پیش کیا ۔ناظم نشست جاوید چکدینوی نے تحریکِ ادب کے بانی ڈاکٹر شبیر ابروی کی پچیس سالہ خدمات کی سراہنا کرتے ہوے فرمایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تحریکِ ادب اپنی ادبی خدمات آج بھی انجام دے رہا ہے۔شعری نشست کا آغازخاکسار( امتیاز اظہر) نے بانیِ تحریکِ ادب ڈاکٹر شبیر ابروی کی حمدیہ رباعیات اور ممتاز نعت خواں عبدالسلام (ٹنگرا) اور محترم سعیدآذرؔ نے بشمول ڈاکٹر شبیر ابروی اور محترم سید ارشاد آرزو کی نعت پاک سے کی ۔صدرِ نشست مولانا عبدالرحمٰن جامی نے اپنے تاثراتی کلمات میں فرمایا کہ شاعری اور نثر نگاری اگرچہ دو الگ شعبے ہیں تاہم شرط یہ ہے کہ یہ دونوں صحت کے ساتھ ادا کیے جائیں۔لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ان دو شعبوں میں اندازاور تیور وہ اپنائیں جائیں ،جن سے عوامی بیداری میں جوش ، ولولے اور لہر پیدا ہوسکیں۔مہمانِ خصوصی انور علی انور اور مولانا عبدالسبحان ندوی نے بانیِ تحریکِ ادب کی نذر اپنے تاثرات اور نظمیں پیش کیں۔ساتھ ہی مولانا موصوف نے ’’شہرِ کلکتہ ‘‘کے عنوان سے اپنی ایک مشہور نظم بھی پیش کی، جسے خوب سراہا گیا۔خادمِ اردو ماسٹر محمد ابراہیم پر خاکسار نے ایک مضمون بہ عنوان’’ماسٹر محمد ابراہیم اور ان کی دردمندانہ شخصیت‘‘ پیش کیا۔ شعراء و ادبا میں محترم ڈاکٹر جمیل انجم، جناب انور علی انور، مولانا عبدالسبحان ندوی،جناب سعید آذر،ڈاکٹر ابو برکات جیلانی،جناب اسلم لکھنوی اورخاکسار امتیاز اظہرکے علاوہ دیگر شرکاء میں ماسٹر محمد افتخار،ماسٹر محمد شوکت علی،محمد جیلانی، محمد رئیس، صلاح الدین انصاری، سمیع احمد، اعجاز احمد اعجاز، عبدالرحیم، محمد وسیم، محمد شمیم، صالح محمد، حافظ اشرف خان اور جناب محمد سمیع اللہ کے علاوہ بزرگ اور بچوں نے بھی شرکت کی ۔اخیر میں مولانا عبدلرحمٰن جامی نے مشہور شاعر محترم محمود راہی اور جناب نشتر شہودی کے لیے دعاے صحت فرمائی۔ انشاء اللہ !تحریکِ ادب کی اگلی281؍ویں ماہانہ ادبی نشست بتاریخ27نومبر2026 بروز جمعہ بمقام محمدیہ جی۔ایس۔ایف۔پی اسکول میں ہوگی۔
امتیاز اظہرؔ،تحریکِ ادب(بیل گچھیا، کولکتہ)ؔ،تاریخ: 1؍نومبر 2026ء
موبائیل: 9331582884

