National قومی خبریں

میری لڑائی نا انصافی اور ظلم کے خلاف ہوگی

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا اپنی پارٹی کارکنان سے خطاب


نئی دہلی (ریلیز / مطیع الرحمن عزیز) آل انڈیا مہیلا امپاور منٹ پارٹی کی کل ہند صدر اور مشہور سماجی کارکن عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے آج ایک ویڈیو جاری کرکے اپنے کارکنان اور لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے اغراض و مقاصد کو سب کے سامنے واضح کیا ہے۔ جس میں کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ میری لڑائی کسی خاص شخص اور خاص پارٹی سے ہرگز نہیں ہے۔ ہماری لڑائی ملک میں پھیلی ہوئی بدامنی، لاچاری اور بے بسی کے ساتھ ساتھ ظلم اور ناانصافی کے خلاف ہو گی۔ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی نہ کسی شخص کو رقم دے کر پارٹی میں لانے والی بنے گی اور نہ کسی امیدوار سے پیسے لے کر اسے پارٹی کے الیکشن ٹکٹ دینے کی خواہش رکھتی ہے۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ سب سے بڑی نا انصافی اور بدعنوانی یہیں سے جنم لیتی ہے کہ کوئی پارٹی اپنے امیدوار سے پیسے طلب کر کے اسے کسی علاقے سے الیکشن لڑنے کے لئے امیدوار بنائے۔ کیونکہ جو شخص دس پندرہ کروڑ روپئے دے کر الیکشن لڑے گا تو جیتنے کے بعد سب سے پہلے اپنے لگے ہوئے پیسوں کے کئی فیصد زیادہ عوام سے وصول کرنے کی کوشش کرے گا۔ ایساشخص اپنے ہم وطنوں کے لئے خدمت کا کام کس طرح کرے گا اور کیسے وہ لوگوں کے لئے مفید بن سکتا ہے، الیکشن میں اپنی امیدواری میدان میں ثابت کرنے کے لئے پیسوں کے اخراجات ہوتے ہیں، تو ایک شخص جب پارٹیوں کو اتنی بڑی رقم دے گا تو وہ عوامی خدمت کے نام پر کچھ نہیں کرسکے گا بلکہ ایسے لوگ اور ایسی پارٹیاں عوام کی گاڑھی کمائی چوسنے کے لئے دن رات کوشش کریں گے، لہذا ملک سے نا انصافی اور بدعنوانی ختم کرنے کا یہی سب سے پہلا راستہ ہے کہ الیکشن امیدواروں سے لین دین کا رشتہ ختم کیا جائے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ ملک کے کسی بھی کونے میں اگر کوئی ایم ایل اے یا ایم پی اور سرکاری آفیسر عوام کو ستاتا اور ظلم کرتا ہے تو ہماری پارٹی ایسے لوگوں کے خلاف مظلوم کے حق میں کھڑی ہوتے ہوئے انصاف دلانے کا کام کرے گی۔ سننے اور دیکھنے میں آتا ہے کہ ایک غریب انسان اگر اپنی روزی روٹی کمانے کے لئے چھوٹی دوکان یا فٹ پاتھ پر کچھ بیچ کر بچوں کے لئے روزی روٹی کا انتظام کرتا ہے تو سرکاری اہلکار چاہے وہ پولس ہوں یا ایم پی، ایم ایل اے ہوں پہنچ کر ان سے روزانہ اور ہفتہ پر پیسے وصول کرتے ہیں۔ یہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔ یہی ملک میں بدامنی اور چوری ڈکیتی و جرم پھیلانے کا ذریعہ ہے۔ ایک غریب انسان کو اگر اس کی حلال روزی روٹی کمانے کے راستے میں مدد کے علاوہ روڑے اٹکانے کا کام کیا جائے گا تو غریب انسان لاچار و بے بس ہوکر خود سے بیزار ہوکر شراب خوری اور نشے کے لت میں پڑ جائے گا، خود کی زندگی اور اقربا و اعزا سے لاپرواہ ہو جائے گا۔ بچوں اور بیوی کو مارے گا، چوری ڈکیتی کی طرف بڑھے گا، کیونکہ وہ غریب شخص جب عزت کی دو وقت روٹی کمانے کے لئے آگے بڑھا تو روزانہ اور ہفتہ وصولی کرکے اس کے بچوں کا حق مار دیا گیا۔ لہذا ایسے سرکاری حمایت یافتہ یا بدعنوان آفیسران اور لیڈران کی بد انتظامی کے حوصلہ کو توڑنا ہو گا، جس سے عوام اپنی محنت کی طرف آگے بڑھیں اور جائز روزی کما کر اپنے بچوں کی تعلیم اور پرورش کی ذمہ داری سبھال سکیں۔
آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ ہماری پارٹی کا نعرہ ہے ”انصاف انسانیت کے لئے “ لہذا اس سے آپ تمام لوگوں کو واضح ہو جانا چاہئے کہ ہماری پارٹی اس کلنک کو بھی ختم کرنے کے لئے آگے آئی ہے کہ ذات پات برادری اور فرقہ پرستی کی سیاست کرتے ہوئے ملک بھر میں فرقہ پرستی کی بیج بویا جائے۔ ہمارے ملک کی سرزمین پر لاکھوں افراد نے فرقہ پرستی کی آگ میں جھلس کر اپنی زندگیوں کو خیر آباد کہہ دیا، جب کہ یہ بات مشہور ہے کہ ”ہمارے ملک کے لوگ ہم مذہب نہ ہوں نہ سہی۔ لیکن ہمارے ملک کے لوگ ہمارے ہم وطن ہیں“ اور یہ ہم وطن ہونا بھی کسی برادری اور ذات سے کم نہیں ہے۔ ہمارا پڑوسی خواہ وہ کسی بھی طبقہ اور فرقہ و ذات کو ماننے والا ہو، جب ہمارے اوپر کوئی تکلیف یا پریشانی آتی ہے تو خوشی اور غم کے ماحول میں ہمارا پڑوسی اور ہمارا ہم وطن بھائی ہی کھڑا نظر آتا ہے۔ گندی اور فرقہ پرستی کی سیاست کرنے والوں نے ملک میں بھائی بھائی کو ذات برادری کے نام پر تقسیم کیا اور لڑایا ہے، اسی فرقہ پرستی اور ذات پات کی لڑائی نے عوام میں نفرت پیدا کیا اور موب لنچنگ کے معاملات رونما ہونا شروع ہو گئے، جو کہ ہمارے ملک کی پر امن آب وہوا کو گندا کرنے کے لئے کافی ہے، ہماری پارٹی ایم ای پی اس فرقہ پرستی اور ذات پات کی لعنت کو بھی ختم کرنے کے لئے ملک گیر پیمانے پر ہر فرد تک پہنچے گی۔

Related posts

جمہور ہائی اسکول "SSC-1976″بیچ کے طلباء کی ایک خوشگوار ملاقات گزرے 50 برسوں کی روداد ایک دوسرے نے گوش گزارکئے

Paigam Madre Watan

ڈاکٹر ساجد نعیم کو ڈاکٹریٹ مکمل کرلینے پر سماج وادی پارٹی کی جانب سے استقبالیہ

Paigam Madre Watan

اہل فلسطین کی جرأت کو سلام، عارضی جنگ بندی فلسطین کی فتح اور اسرائیل کی شکست ہے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar