Education تعلیم

پروفیسر شمیم جیراج پوری کے اہل خانہ سے وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن کی تعزیت

حیدرآباد(پی ایم ڈبلیو نیوز) پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج دارالحکومت دہلی میں مرحوم پروفیسر محمد شمیم جیراجپوری کے گھر پر ان کی بیٹی اور داماد کو تعزیت پیش کی، مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی اور پرسہ دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اولین وائس چانسلر پروفیسر شمیم جیراج پوری کا چہارشنبہ کو دہلی میں انتقال ہوگیا تھا۔ پروفیسر عین الحسن نے شمیم جیراج پوری کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لیے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے اور اردو یونیورسٹی ان کے مشن پر ہمیشہ قائم رہے گی۔

اردو یونیورسٹی میں این ای پی پر اورینٹیشن پروگرام کا اختتام


یو جی سی – مالویہ مشن ٹیچرس ٹریننگ سنٹر (یو جی سی- ایم ایم ٹی ٹی سی) ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ایک 8 روزہ طویل اورینٹیشن و شعور بیداری پروگرام کا کل اختتام عمل میں آیا۔ اس میں ملک بھر سے مرکزی و ریاستی یونیورسٹیز، ڈگری کالجس، خانگی کالجس کے 199 اساتذہ نے آن لائن شرکت کی۔اس پروگرام کا مقصد قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے متعلق اساتذہ میں شعور بیدار کرنا تھا۔ پروگرام کے دوران مختلف موضوعات جیسے بین موضوعاتی تعلیم، ہندوستانی تعلیمی نظام، تعلیمی قیادت اور انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن ٹیکنالوجی کا استعمال وغیرہ شامل تھے۔ پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر مرکز نے کہا کہ اساتذہ جو یہاں سیکھتے ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے اپنے طلبہ تک پہنچائیں۔

Related posts

انجینئرنگ اور فارمیسی ڈگری کورسیس کیلئے MHT-CET 2024  دینا لازمی

Paigam Madre Watan

انجینئرنگ ڈگری کورسیس میں داخلے کی آخری تاریخ 15 ستمبر

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی میں خواتین تشدد کے انسداد کے متعلق شعور بیداری مہم کا اختتام

Paigam Madre Watan

Leave a Comment