National قومی خبریں

بزم شعر و ادب شمالی کشمیر نے کیا کلچرل اکیڈیمی کے تعاون سے سوپور میں محفل مشاعرہ منعقد ،وادی کے کہنہ مشق شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کوکیا محظوظ

سرینگر , بزم شعر و ادب شمالی کشمیر نے جموں و کشمیر کلچرل اکادمی کے باہمی تعاون سے ایک پُروقار اورشاندارمشاعرہ کا انعقاد کیا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق کہکشان ہوٹل امرگڈھ سوپور میں منعقد ہ محفل مشاعرہ کی صدارت بزم کے صدر یوسف صمیم نے کی جبکہ ان کے ہمراہ محمد اسحاق مجروع ایوان صدارت میں موجود تھے ۔ محفل کا آغاز تلاوت قران سے ہواجی ایم زاہدنے تلاوت کا فریضہ انجام دیا اور ریاض ربانی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ مشاعرے کی نظامت معروف شاعر طارق احمد طارق نے کی۔جن شعراء نے اس مشاعرے میں اپنا کلام سنایا ان میں رمیض رشک،جی ایم ذاہد،غلام محی الدین دلاور،مجید شہباز،سعید شوکت ہاشمی، ریاض ربانی مدثر مرچال،نظیر نبی ،طارق احمد طارق، اطہر فاروق،حسن اظہر،گلزار جعفر،اسحاق مجروح ، شہناز رشید ،اور یوسف صمیم قابل ذکر ہیں ۔کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے محمد اشرف نجار نے پروگرام کے دوران اپنی تشریف آوری سے محفل کو زینت بخشی۔اپنے صدارتی خطبہ میں یوسف صمیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور فعل انجمنوں کے لئے اپنا تعاون جاری رکھنے کا عزم دھرایا۔پروگرام کے آخر پر مدثر مرچال نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

Related posts

ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت نے ماحول کو خراب کر دیا ہے، جس کا خاتمہ خیر سگالی اور محبت سے کیا جا سکتا ہے۔ مولانا ارشد مدنی

Paigam Madre Watan

گندی سیاست کر کے بی جے پی نے پہلے دہلی کی فضا کو آلودہ کیا اور اب پانی کو بھی زہریلا بنا رہی ہے: وزیر اعلی آتشی

Paigam Madre Watan

خودکش بم دھماکہ والے لونڈیں سب ایرانیین فنڈینگ سے بنتے ہیں، شیعہ مولانا حسن علی راجانی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar