Education تعلیم

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سےایک شام ’’قومی یکجہتی کے نام ‘‘ کل ہند مشاعرہ کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد

بیدر۔جناب عبدالحسیب منیجنگ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر نے بتایا کہ شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے14؍فروری بروز چہارشنبہ بوقت رات8:30بجے بمقام شاہین کیمپس شاہین نگر میں عظیم الشان پیمانے پر’’ایک شام قومی یکجہتی کے نام ‘‘ کل ہند مشاعروں کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ ناظم مشاعرہ جناب ندیم فرخ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ اُردوکے مایہ ناز شعراء کرام عمرانؔ پرتاپ گڑھی،طاہر فراز،ابرار کاشف،محشرؔ آفریدی،حامدؔ بھساولی ،عثمان مینائیؔ،معروف ؔرائے بریلوی،انور کمالؔ بحرین،وجئے آنند ماہرؔ ، شفیق ؔعابدی کے علاوہ مقامی مزاحیہ شاعر محمد حامدسلیم حامد شرکت کرتے ہوئے اپنا کلام پیش کریں گے۔جناب عبدالحسیب نے تمام اہلِ ذوق محبانِ اُردو سے گزارش کی ہے کہ وقتِ مقررہ پر شرکت فرماکر شعراء کرام کے کلام سے کو سماعت کریں ۔شاہین ادارہ جات کے یوٹیوب چینل www.shaheengroup.org , shaheengroupofinstitutionsپر مشاعرہ کو راست دیکھا جاسکتا ہے ۔
تصویر ای میل:عبدالحسیب منیجنگ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر

Related posts

Centre for Online Education (COE), IGNOU Offers Cutting-Edge Online Programs in July, 2024 Admission Session

Paigam Madre Watan

نسیمہ خاتون کو تعلیماتِ نسواں میں پی ایچ ڈی

Paigam Madre Watan

مانو میںمؤثر تدریسی تکنیک پر دو روزہ ورکشاپ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment