Delhi دہلی

سماجی جمہوریت ہی ہندوستان کو انصاف، مساوات اور بھائی چارے کے اصولوں پر مبنی مستقبل کی طرف لے جائے گی۔ محمد شفیع

مظفر نگر۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی نائب و پردیش انچارج صدر محمد شفیع نے گرین ایپل ہوٹل میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں اتر پردیش میں لوک سبھا حلقوں میں مقابلہ کرنے والے ایس ڈی پی آئی پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کیا۔ جس کے تحت بجنور لوک سبھا سیٹ سے اتر پردیش ریاستی صدر محمد کامل کو امیدوار قرار دیا گیا ہے اورمولانا زاہد کو کیرانہ لوک سبھا سیٹ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر محمد شفیع نے کہا کہ ہندوستانی معیشت طویل عرصے سے جمود کا شکار ہے، بے روزگاری اپنی تاریخی بلندی پر ہے، مہنگائی اپنے عروج پرہے، خاص طور پر ایندھن اور خوردنی تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے لے کر مہنگائی تک ووٹر تمام ناراضی کا اظہار کرتے ہیں اور ان پر غصہ کرتے ہیں۔ لیکن متبادل کیا ہے؟ کیا کانگریس، ایس پی، بی ایس پی، لوک دل جیسی فیملی لمیٹڈ کمپنیاں بی جے پی کا متبادل ہیں؟ نہیں، بلکہ سوشل ڈیموکریسی کے نظریے کی بنیاد پر، یہ SDPI ہے جو عقیدے یا ذات سے پرے تمام شہریوں کی نمائندگی کو یقینی بناتی ہے،
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اتر پردیش ریاستی صدر محمد کامل نے کہا کہ مودی کی قیادت میں، بنیاد پرست ہندوتوا کی حمایت کرنے والا طبقہ مرکز میں آ گیا ہے، جو پہلے حاشیے پر تھا۔ مسلمانوں پر لنچنگ اور حملوں کے کئی واقعات کی وجہ سے کمیونٹی خوفزدہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جائیں تو ٹرولوں کی ایک فوج ہے جو تمام مسلمانوں کو غدار اور ملک دشمن کہتے رہتے ہیں۔ مساجد اور مدارس کے تحت مندروں کے دعوے سے مسلم کمیونٹی مایوس ہے کیونکہ جن سیکولر پارٹیوں کو وہ ووٹ دیتے رہے ہیں انہیں مسلم مسائل اٹھانے میں سیاسی نقصان نظر آرہا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا پورے ہندوستان میں امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔لہذا، عوام سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔ اس موقع پر عبدالمعید ہاشمی ریاستی نائب صدر، سرور علی ریاستی جنرل سکریٹری، نورحسن ریاستی سکریٹری، قمرالدین ریاستی خزانچی، جان محمدضلع صدر مظفر نگر، اسرار خان ضلع صدر شاملی، عبدالباسط ضلع صدر میرٹھ وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

تہاڑ سے نکلتے ہی گرجے ، اروند کیجریوال، ملک کو تاناشاہی سے بچانا ہے

Paigam Madre Watan

وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ہدایت پر وزیر صحت سوربھ بھردواج اچانک معائنہ کے لیے لال بہادر شاستری اسپتال اور ہیڈگیوار اسپتال پہنچے

Paigam Madre Watan

زکوۃ کا اجتماعی نظم جماعت اسلامی ہندکی ایک منفردوکامیاب کوشش

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar