Education تعلیم

بین جامعاتی ثقافتی فیسٹول میں اردو یونیورسٹی کو چوتھی پوزیشن

حیدرآباد، یکم مارچ, بین جامعات ثقافتی فیسٹول میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھا مقام حاصل کیا۔ یہ فیسٹیول ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کی جانب سے 22 تا 26 فروری جے ایس ایس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی، میسور میں منعقد ہوا، جس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے بشمول جملہ 28 یونیورسٹیوں کے طلبہ نے رقص، موسیقی، ادبی مقابلے، تھیئٹر اور فنونِ لطیفہ کے مختلف مقابلوں میں تقریباً 1250 طلبہ نے حصہ لیا۔ اس یوتھ فیسٹیول میں تلنگانہ، کر ناٹک اور چھتیس گڑھ کی یونیورسٹیوں کے طلباءنے اپنی تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ساو ¿تھ ایسٹ زون میں مختلف ریاست و اضلاع کی نمائندگی کرنے والی یونیورسٹیز کے بیچ ریاست تلنگانہ کی نمائندگی جس کے حصے میں آئی وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ہے۔
ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کی جانب سے منعقد کردہ یہ فیسٹول 5 دن تک جاری رہا۔ اس فیسٹیول میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلباءنے تھیٹر (مایم) میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسکٹ میں یونیورسٹی کو پانچواں مقام حاصل ہوا۔ فیسٹول کے دوران اردو یونیورسٹی کے طلبہ نے تھیٹر ، ڈبیٹ، اسپیچ اور اسکٹ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔
اردو یونیورسٹی ڈراما کلب کے سکریٹری مصباح ظفر نے کلچرل کوارڈینیٹر اسسٹنٹ پروفیسر مسٹر معراج کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ آج جو ہم ا ±ردو یونیورسٹی کے کلچر اور ریاست تلنگانہ کی نمائندگی کر رہے ہیں اس میں یونیورسٹی کے کلچرل کوارڈینیٹر مسٹر معراج کا بہت اہم رول ہے۔ اسی طرح ڈراما کلب کے جوائن سکریٹری نورِ مجسم نے بھی شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن، کلچرل کوارڈینیٹر مسٹر معراج اور ڈی ایس ڈبلیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اُردو یونیورسٹی کے طلباءپر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی سرپرستی میں ہم طلباءکو سینتیسویں بین ریاستی ثقافتی مقابلے میں حصہ لینے میں ہر طرح کی مدد کی۔
ڈاکٹر محمد مصطفی علی سروری

Related posts

وزیر عمران حسین نے عیدگاہ روڈ، ماڈل بستی اور قریش نگر میں واقع دہلی کے سرکاری اسکولوں میں منعقدہ سالانہ تقریب میں شرکت کی

Paigam Madre Watan

IGNOU to hold 37th Convocation on 20th February, 2024

Paigam Madre Watan

پروفیسر ڈاکٹر عبد القوی نے اسٹیٹ تکمیل الطب کالج اینڈ ہاسپٹل لکھنؤ کے پرنسپل کے عہدے پر فائز ۔ کالج  پہنچکر ذمہ داری سنبھالی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar