Education تعلیم

جشن بہاراں کے تحت اردو یونیورسٹی میں جاب میلہ کا انعقاد

حیدرآباد، جاب میلہ یونیورسٹی کے آخری سمسٹر میں زیر تعلیم طلبہ کو ایک اہم پلیٹ فراہم کر رہا ہے۔ اس طرح طلبہ کا مختلف کمپنیوں سے جڑنا انہیں بااختیار بناتا ہے اور انہیں اپنی منتخبہ فیلڈ میں صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے جاب میلے کے افتتاحی کے بعد کیا۔ تعلیم اور صنعت کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کی غرض سے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آخری سمسٹر کے طلبہ کے لیے جاب میلہ کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ یونین کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ”جشنِ بہاراں“ کے حصے کے طور پر منعقدہ اس میلے میں یونیورسٹی سے فارغ ہو نے والے طلبہ کو ملازمتوں کے متنوع مواقع فراہم کیے گئے۔
طلبہ کے جوش و خروش سے بھرپور جشن بہاراں کے دوران ٹیکنالوجی، فینانس، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم سے متعلق20 کمپنیوں نے طلبہ کو روزگار، انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے۔
جناب سائی پرساد، اسوسیئٹ ڈائرکٹر میجک بس نے بھی اس میلے میں شرکت کی۔ انہوں نے اردو یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سل کی کارکردگی کی ستائش کی۔ جاب میلے میں تقریباً 150 طلبہ نے شرکت کی اور مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال اور انٹرویو دیئے۔ ان کمپنیوں نے یونیورسٹی کی مہارتوں پر مسرت کا اظہار کیا اور یونیورسٹی کے تعلیم اور صنعت کے اشتراک کی ستائش کی۔ آخر میں طلبہ نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

Related posts

 ثقافتی سرگرمی مرکز مانو میں مصنف سے ملاقات پروگرام ۔ پروفیسر فرقان قمر کا لیکچر

Paigam Madre Watan

فلسطین کی فریاد

Paigam Madre Watan

تصوف اور اردو شاعری دونوں کی بنیاد محبت: شمیم طارق اردو یونیورسٹی میں ’’اردو شاعری میں تصوف‘‘ پر توسیعی خطبہ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment