Parwaz پرواز

’آرزو‘

(خواتین کے لئے)

تخلیق: مولانا عزیز الرحمن سلفی

ماخوذ : شعری مجموعہ پرواز (مطبوع)

اے خدا مجھ کو توفیق دے میں سدا، تیری توحید کے گیت گاتی رہوں
جام وحدت سے ہوکر کے سرشار میں، حمد کے مست نغمے سناتی رہوں

اے خدا مجھ کو توفیق دے عمر بھر، میں تری پنج وقتہ نمازی بنوں
اپنی گردن جھکاؤں ترے سامنے، تیری محبوب ومشکور باندی بنوں

اور قائم رہوں دین اسلام پر، عائشہ، فاطمہ، امّ ہانی بنوں
آسیہ اور خدیجہ کی صورت میں میں، دین اسلام کی اِک نشانی بنوں

اے خدا مجھ کو توفیق دے میں سدا، تیری توحید کے گیت گاتی رہوں
جام وحدت سے ہو کر کے سرشار میں، حمد کے مست نغمے سناتی رہوں

مجھ کو تیری عبادت کا ہو حوصلہ، مجھ کو محبوب ہر شے سے ایمان ہو
مجھ کو شوق تلاوت ہو صبح و مساء، اس میں میرے لیے راحتِ جان ہو

مضطرب دل کو میرے ہو حاصل سکوں، نور آنکھوں کا میری یہ قرآن ہو
بندگی ہو مری دولت دوجہاں، باعث قوّتِ روح رمضان ہو

اے خدا مجھ کو توفیق دے میں سدا، تیری توحید کے گیت گاتی رہوں
جام وحدت سے ہو کر کے سرشار میں، حمدکے مست نغمے سناتی رہوں

نیک خُو ہو مرا رونق زندگی، وہ مری زندگی کا جو پتوار ہو
خادم خلق ہو، طالب خیر ہو، متقی ہو، بہادر، وفادار ہو

لہلہاتا رہے میرے دل کا چمن، اور خوشیوں بھرا میرا گلزار ہو
میرے گفتار سے ہو منور جہاں، انجم حسن سیرت ضیاء بار ہو

اے خدا مجھ کو توفیق دے میں سدا، تیری توحیدکے گیت گاتی رہوں
جام وحدت سے ہوکر کے سرشار میں، حمدکے مست نغمے سناتی رہوں

خدمت خلق ہوحاصل زندگی، مجھ کو الفت رہے اپنے ماںباپ سے
نیکیوں سے ملے میرے دل کو سکوں، مجھ کو نفرت رہے ظلم سے پاپ سے

محفل رقص سے ہومجھے دشمنی، بیر مجھ کو رہے ڈھول کی تھاپ سے
مجھ کو الفت نہ ہو زندگی میں کبھی ،بے حجابی کی چھم چھم بھری چاپ سے

اے خدا مجھ کو توفیق دے میں سدا، تیری توحید کے گیت گاتی رہوں
جام وحدت سے ہو کر کے سرشار میں،حمدکے مست نغمے سناتی رہوں

Related posts

’توہے مطلوب مرا‘

Paigam Madre Watan

’دعا بدرگاہ رب العلٰی‘

Paigam Madre Watan

’اے خدا رحم کر‘

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar