Delhi دہلی

ذو القعدہ کاچاند نظرآ گیا

دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹/ شوال المکرم ۱۴۴۵ھ مطابق ۹ ؍مئی ۲۰۲۴ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس ، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ ذو القعدہ ۱۴۴۵ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ چنانچہ متعدد صوبوں سے رؤیت عامہ کی مصدقہ و مستند خبر یں موصول ہوئیں۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کل مورخہ۱۰؍مئی ۲۰۲۴ء کو ماہ ذو القعدہ کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ

Related posts

Heera Group of Companies’ Revolutionary Move: Announcement of Repayment to Investors

Paigam Madre Watan

ایس ڈی پی آئی کی جانب سے نئی دہلی میں دعوت افطار کا اہتمام ، سرکردہ رہنمائوں کی شرکت

Paigam Madre Watan

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ، قائد ایم ای پی ازدواجی، صحت کی دیکھ بھال  اور تعلیمی شعبوں میں ضرورت مندوں کو غیر متزلزل مدد فراہم کرنے کا عہد کرتی ہیں

Paigam Madre Watan

Leave a Comment