Education تعلیم

مانو میں بی ٹیک و ایم ٹیک و ایم سی اے میں داخلے

حیدرآباد، اسد نقوی کا تعلق راجستھان سے ہے۔ اپنی ریاست سے بارہویں کا امتحان کامیاب کرنے کے بعد انہوں نے شہر حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی میں داخلہ لیا اور بی ٹیک کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ”راجستھان سے حیدرآباد آکر اور اردو میڈیم میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میں نے سوچا بھی نہ تھا کہ مجھے حیدرآباد کی ہی اور وہ بھی ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازمت مل جائے گی لیکن الحمد للہ میں ویپرو کمپنی میں پروجیکٹ انجینئر کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ سال 2022ءمیں مجھے حیدرآباد آکر 6 برس ہوچکے ہیں اور میں نے یہ جان لیا کہ اردو میڈیم سے اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنا طلبہ کے لیے ترقی کی راہ میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ میں نے انجینئرنگ کے تیسرے برس سے ہی ملازمت کے لیے انڈسٹری میں انٹرویو دینا شروع کردیا تھا۔ جس سے یہ فائدہ ہوا کہ مجھے انڈسٹری کی ڈیمانڈ سے واقفیت ہوگئی ۔ اور پھر ادھر انجینئرنگ کی تعلیم ختم ہوئی دوسری طرف مجھے Wipro کمپنی میں جاب مل گئی۔ راجستھان کے اسد نقوی کی طرح جموں و کشمیر سے لے کر کیرالا تک کی ریاستوں سے اردو میڈیم کے طلبہ مانو میں داخلہ لے کر بی ٹیک، ایم ٹیک اور ایم سی اے اردو میڈیم سے کر کے عملی زندگی میں کامیابی کے پرچم بلند کر رہے ہیں۔
پروفیسر پردیپ کمار، ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے صدر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی عمدہ کارکردگی کے پیش نظر مرکزی حکومت سے شعبہ کو تقریباً 100 کروڑ روپئے کا پروجیکٹ حاصل ہوا ہے۔ ان کے مطابق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سال 2011 میں سی ایس اینڈ آئی ٹی کا ڈپارٹمنٹ شروع کیا گیا۔ جہاں بی ٹیک، بی ٹیک (لیٹرل انٹری)، ایم ٹیک، ایم سی اے، ایم سی اے (لیٹرل انٹری) اور پی ایچ ڈی دستیاب ہیں۔ بی ٹیک میں 60 نشستیں دستیاب ہیں، بی ٹیک (لیٹرل انٹری) میں 8 ، ایم ٹیک (کمپیوٹر سائنس ) میں 30، ایم سی اے میں 30 نشستیں اور ایم سی اے (لیٹرل انٹری) میں نشستوں کی دستیابی کی صورت میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ تمام کورسز میں داخلہ انٹرنس کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ انٹرنس امتحان کے لیے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 مئی 2024 ہے۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر آن لائن داخل کرنی ہوں گی۔
پروفیسر پردیپ کمار کے مطابق شعبہ کے فارغین نے اردو یونیورسٹی سے بی ٹیک کی تکمیل کے بعد جہاں روزگار کے میدان میں کامیابی حاصل کی وہیں کئی طلبہ نے اعلیٰ تعلیم انگریزی زبان میں حاصل کرنے بین الاقوامی جامعات یوروپ اور امریکہ کا بھی رخ کیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866802414 یا 040-23120600 (Extn.: 3603, 3610) پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

فاطمۃ الزہرؓ کی ذات خواتین کیلئے رول ماڈل ہے

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی اردو سوشل سائنس کانگریس کا آج افتتاح

Paigam Madre Watan

قوّالی لوگوں کو ایک تار میں جوڑنے کا کام کرتی ہے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar