Education تعلیم

غیاث احمد کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

محمد احمد دانش روانوی کے بیٹے غیاث احمد ساکن روانہ شکار پور ضلع بجنور اترپردیش کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے امسال کامرس مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض ہوئی ہے۔ موصوف نے ہائی اسکول سی بی ایس سی بورڈ سے اعلی نمبرات سے پاس آؤٹ کیا ہے، اس کے بعد انٹر میڈیٹ کامرس سے لیکر ایم کام و پی ایچ ڈی تک کی تمام تعلیم امتیازی نمبرات سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہی حاصل کی ہے۔ موصوف یو جی سی نیٹ کامرس و بزنس مینیجمینٹ سے اور نیٹ جے آر ایف کامرس میں کر چکے ہیں۔ قومی و بین الاقوامی سطحی متعدد تعلیمی کانفرنسوں منعقدہ یونیورسٹیز و آئی آئی ایم میں آن لائن و آف لائن شرکت کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی سطحی تحقیقی جرنلس و مجلات جن میں ایلزییوئر امریکہ جیسے مجلات قابل ذکر ہیں میں ان کے تحقیقی مقالات شائع ہو چکے ہیں۔

Related posts

شاہین ادارہ جات بیدر میں زیر تعلیم 186 حفاظ طلبہ نے ماہ رمضان المبارک میں

Paigam Madre Watan

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس(MMANTC)  کے عبداللہ ابراہیم کا انگلینڈ کی  لنکاشائریونیورسٹی میں ایم ایس  ڈگری کیلئے انتخاب

Paigam Madre Watan

جنااسپندناٹرسٹ اور سوئی پبلی کیشن کے زیرا ہتمام جشن ڈاکٹر ناڈیسوزا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment