Delhi دہلی

ماہ ربیع الاول ۱۴۴۶ھ کا چانددیکھا گیا

نئی دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹؍صفر ۱۴۴۶ھ مطابق ۴؍ستمبر ۲۰۲۴ء بروزبدھ بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ ربیع الاول ۶ ۱۴۴ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ لیکن ملک کے اکثر حصوں میں مطلع ابر آلود ہونے کے سبب رویت کی خبر نہیں آسکی۔ البتہ معروف ملی تنظیموں سے رویت ہلال کی مصدقہ خبریں موصول ہوئیں اور ان سے تبادلہ خیال کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کل بروزجمعرات ۵؍ستمبر کو ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ

Related posts

دہلی اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے AAP ایم ایل اے نے مرکز کی آمرانہ حکومت کا پتلا جلایا

Paigam Madre Watan

مولانا آزاد ایجوکیشن فائونڈیشن کا بند کیا جانا اقلیتی مسلمانوں کے حق سے انکار کا حصہ ہے۔ ایس ڈی پی آئی

Paigam Madre Watan

ای ڈی ہمارے گھروں پر چھاپہ مارے گی ، ہمارے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپہ مارے گی ، اور جلد ہی سمن بھیجیں گے اور گرفتار کریں گے: آتشی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment