Delhi دہلی

ماہ رجب ۱۴۴۶ھ کا چاند نظر آ گیا

دہلی، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹؍جمادی الاخری ۱۴۴۶ھ مطابق یکم جنوری ۲۰۲۵ء بروز بدھ بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس ، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ رجب ۱۴۴۶ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔چنانچہ متعدد صوبوں سے رؤیت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر یں موصول ہوئیں۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کل مورخہ ۲؍جنوری ۲۰۲۵ء کو ماہ رجب کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ

Related posts

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس الہ آباد یونٹ کی جانب سے حکیم رشاد الاسلام کو عالمی یوم یونانی میڈیشن ڈے کے موقع پر ’’اسٹار آف حکیم اجمل خان 2023‘‘ ایوارڈ پر مبارک باد

Paigam Madre Watan

چارج سنبھالنے کے بعد وزیر اعلی آتشی نے کابینہ کے وزراء اور دہلی حکومت کے تمام محکموں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کی

Paigam Madre Watan

जामिया निस्वां अस्सलफिया तिरूपति में छुट्टियों के बाद सेमेस्टर शिक्षा की नियमित शुरुआत

Paigam Madre Watan

Leave a Comment